ہند ویتنام ٹھوس تعلقات دونوں کے لئے سود مند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

ہند ویتنام ٹھوس تعلقات دونوں کے لئے سود مند

ہنوئی
پی ٹی آئی
ہندوستان کی وزیر خارجی امور سشما سوراج ویتنام کے ساتھ باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے مقصد سے یہاں سرکردہ لیڈرس سے ملاقات کریں گی ۔ اس دوران رابطہ ، تجارت، دفاع اور سلامتی تعاون پر توجہ مرکوز رہے گی ۔ سشما سوراج جو کل یہاں پہنچیں، اپنے ویتنامی ہم منصب فام بنہہ منہہ سے مذاکرات کئے ۔ وہ صدر ترون تن سنگ اور وزیرا عظم گوئن ٹن ڈینگ سے بھی ملاقات کریں گی ۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ سشما سوراج ویتنام کی قیادت سے مختلف موضوعات پر بات چیت کریں گی۔ سشما سوراج نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت نئی حکومت میں ہندوستان ایکٹ ایسٹ پالیسی اپنائے گا جس کے تحت ویتنام ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے ۔ سشما سوراج کا دورہ ویتنام ایک ایسے وقت ہوا ہے جب چند دن قبل ہی ہنوئی نے ہندسستان کو جنوبی چینی سمندر میں2آئیل بلاکس کی لیز کی معاملت میں مزید ایک سال کے لئے تجدید کردی ہے ۔ ویتنام کے اس اقدام سے چین ناراض ہوسکتا ہے ۔ چین اور ویتنام کے مابین جنوبی سمندر کے معاملہ پر کافی اختلافات پائے جاتے ہیں ۔ جنوبی چینی سمندر میں ہائیڈروکاربن کا ایک بڑا ذخیرہ ہے ۔ چین کے ساتھ اپنے ناخوشگوار تعلقات کی بنا پر ویتنام کی نظر ہندوستان پر ہے تاکہ دفاعی تال میل کو مزید بہتر بنایاجاسکے ۔ دفاعی تعلقات کے تحت ویتنام ہتھیاروں کی سربراہی کے علاوہ فوجی و بحری ٹریننگ کا بھی خواہاں ہے ۔ سشما سوراج نے ہند۔ ویتنام تال میل کے تعلق سے کہا کہ ہندوستان نے یہاں چاول کے مرکز کے قیام کے ذریعہ چاول کی پیداوار کے تحت ہنوئی کی کافی مدد کی ہے۔ سشما سوراج نے کہا کہ آج ویتنام چاول کی پیداور اور برآمدات میں کافی پیچھے چھوڑ چکا ہے ۔انہوں نے یہاں ایک پروگرام کے دوران یہ بات کہی ۔ہندوستان1976ء سے ویتنام کی مختلف شعبوں میں شرائط کے تحت امداد کرتا رہا ہے ۔ دونوں ممالک نے تاحال اپنی اقتصادی تعلقات کو تقریباً8بلین ڈالر کے ذریعہ وسعت دی ہے ۔
یون این آئی کے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے ہندوستان اور آسیان ممالک کے درمیان صنعتی پیداوار اور سیاحت کے نٹ ورک کو قائم کرکے دونوں خطوں کی1.8ارب پر مشتمل مجموعی آبادی کی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔ ویتنام کے سہ روزہ دورے پر ہنوئی پہنچنے والی سشما نے ان خیالات کا اظہار ہندوستان۔ آسیان تھنک ٹینک نیٹ ورک کی تیسری گول میز کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ویتنام کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ فام ون منھ ویتنام سوشیل سائنس اکیڈیمی کے صدر پروفیسرنیوٹن شو آن ٹھانگ ، ہندوستان ۔ آسیان مرکز کے نائب سربراہ اور سابق سفیر وی ایس شیشادری اور وزارت خارجہ میں سکریٹری(مشرق) انیل وادھوا موجود تھے ۔ سشما سوراج نے کہا کہ ہندوستان اور آسیان کے درمیان اقتصادی رابطہ قائم کرکے دونوں خطوں کی1.8 ڈالر کی مجموعی آبادی کی سطح زندگی کو تیزی سے اوپر اٹھایاجاسکتا ہے ، اگر دونوں خطوں کے بیچ صنعتی پیداوار کا نیٹ ورک کھڑا کردیا جائے تو دونوں خطوں کے مابین سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی شرح میں نمو کے امکانات بڑھیں گے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے شمال مشرقی اور مشرقی ساحل اور درمیان کے دوسرے مقامات کے درمیان رابطوں کو بڑھا کر سرمایہ کاری میں اضافہ کیاجاسکتا ہے ۔ انہوں نے صنعتی ترقی کے علاوہ تعلیم اور تجاری تربیت ، توانائی گرڈ ، فوڈ پروسیسنگ ، ذخیر ہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کی جانب کام کرنے پر زور دیا تاکہ توانائی اور غذائی سلامتی جیسے مسائل کا حل نکل سکے ۔

Vietnam India promote strategic partnership

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں