سیما ملہوترا لیبر پارٹی کی شیڈو منسٹر مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

سیما ملہوترا لیبر پارٹی کی شیڈو منسٹر مقرر

Seema-Malhotra
لندن
پی ٹی آئی
برطانوی رکن پارلیمنٹ سیما ملہوترا کو لیبر پارٹی کی اولین شیڈو منسٹر مقرر کیا گیا ہے ۔ وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی اولین ہندوستانی ہیں۔ انہیں یہ عہدہ دئیے جانے کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات سے نمٹنا ہے ۔ برطانیہ کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر ایڈ ملی بینڈ نے42سالہ سیما کے نام کا اعلان کیا۔ سیما ملہوترا ، لیبر پارٹی کے خواتین کی حفاظت سے متعلق کمیشن میں بھی شامل رہیں گی ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں شیڈو منسٹر اصل اپوزیشن پارٹی کا رکن ہوتا ہے اور اگر پارٹی اقتدار میں آجاتی ہے تب وہ وزارتی دفتر کی ذمہ داری سنبھال لیتا ہے ۔ اس موقع پر پیل تھم اور ہیوسٹن کی ایم پی نے کہا کہ برطانیہ اور بیرون برطانیہ میں خواتین کے خلاف تشد د میں چونکا دینے والا اضافہ ہوا ہے ۔ جب کہ متاثرین کی مدد کے لئے بہت کم کام کیا گیا ہے ، میں لیبر پارٹی کی ہندوستانی نژاد اولین شیڈو منسٹر کے طور پر اپنے تقرر پر بے حد فخر محسوس کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے خواتین کے خلاف پر تشدد واقعات کو ترجیح دی ہے جو قابل ستائش ہے اور میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ اس معاملہ پر خدمات انجام دوں گی۔ ملی بینڈ نے اس موقع پر کہا کہ سیما ملہوترا کا تقرر اس بات کی علامت ہے کہ لیبر حکومت خواتین اور لڑکیوں کے خلاف پرتشدد واقعات پر کس قدر سنجیدہ ہے ۔

Labour appoints Indian-origin MP Seema Malhotra to be the party's first shadow minister tasked with tackling violence against women and girls

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں