خلیج بنگال میں طوفان - 3 کشتیاں غرقاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-05

خلیج بنگال میں طوفان - 3 کشتیاں غرقاب

کولکتہ
پی ٹی آئی
مغربی بنگال کے24پرگنہ ضلع میں کاکڈویپ کے قریب خلیج بنگال میں3کشتیاں طوفان میں الٹ گئیں جب کہ دیگر15جن میں240افراد سوار تھے لاپتہ ہیں ۔ ارباب مجاز نے منجملہ 40کشتیوں میں سے25کا پتہ لگایا جو کل رات سے لاپتہ تھیں۔ ان میں سے 3سوریہ نارائن ، مدورادرا اور سرسوتی کل شام ایک طوفان کے دوران سمندر میں جمبوڈویپ کے قریب الٹ گئیں ۔ مدورادرا اور سرسوتی کے تمام ماہی گیروں کو بچا لیا گیا ہے تاہم سوریہ نارائن میں سوار15ماہی گیروں میں سے8ہنوز لاپتہ ہیں ۔ محکمہ سمکیات کے جوائنٹ سکریٹری ڈی چتوراج نے پی ٹی آئی سے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ منجملہ40کشتیوں میں سے جو کہاجاتا ہے کہ لاپتہ ہوگئی تھیں25کا پتہ لگا لیا گیا ہے جن میں سے 3کشتیاں الٹ گئی تھیں، جب کہ22دیگر لوٹ آئیں۔ کوسٹ گارڈ کو چوکس کردیا گیا ہے اور ایک کشتی سندر بن کا پتہ لگانے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ ریاستی وزیر ترقیات منتورام پکیرا نے یہ بات کہی ۔ ہم نے کوسٹ گارڈ اور کوسٹ پولیس اسٹیشنوں اور دیگر متعلقہ عہدیداروں کو مطلع کردیا ہے ۔ ہم صورتحال پر نگرانی کررہے ہیں ۔ سمکیات کے ڈائرکٹوریٹ (میرین) سندیپ مونڈل نے پی ٹی آئی کو یہ بات کہی ۔ یہ کشتیان جن میں فی کس تقریباً16ماہی گیر سوار تھے ، چند روز قبل مچھلیاں پکڑنے کے لئے سمندر میں گئی تھیں لیکن کل رات طوفان کے دوران کاکڈویپ میں ان کے اور فشرمین اسوسی ایشن کے ایک لیازن یونٹ کے درمیان رابطہ ٹوٹ گیا ۔ اسوسی ایشن کے سکریٹری جئے کرنشا ہلدار نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچائے جانے والے ماہی گیروں کو دواخانوں میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ چتوراج نے کہا کہ بسا اوقات کشتیاں ساحلہ علاقہ کے ساتھ ریڈیو رابطہ کرنے سے قاصر ہوتی ہیں جس کی وجہ سے دہشت کا ایک احساس پیدا ہوجاتا ہے ۔ اس کیس میں بیشتر کشتیاں طوفان میں پھنس گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ5دیگر کشتیاں جو اسی ضلع میں رادیگھی سے روانہ ہوئی تھیں، اڈیشہ میں دھرمابندر گاہ کو پہنچ گئیں ۔ تمام ماہی گیر محفوظ ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں