تھیم پارک پر ایم این ایس اور شیوسینا کے درمیان کشیدگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-25

تھیم پارک پر ایم این ایس اور شیوسینا کے درمیان کشیدگی

ممبئی
یو این آئی
عروس البلاد ممبئی کے کے بھانڈوپ علاقے میں واقع بھیم پارک کے افتتاح کے سلسلہ میں ایم این ایس اور شیو سینا میں کشیدگی پیدا ہوگئی ہے ۔ اس معاملے میں شیو سینا لیڈروں کی طرف سے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے ۔ اس دوران ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے شیو سینا کی مخالفت کے باوجود اس تھیم پارک کا افتتاح کردیا ۔ افتتاح کے بعد راج ٹھاکرے بغیر کوئی تقریر کرے وہاں سے چلے گئے۔ شیو سینا کا الزام ہے کہ ایم این ایس رکن اسمبلی منکیش سانگلے نے کھارپٹی کی زمین پر تھیم پارک بنادیا ہے۔ اس تھیم پارک کی مخالفت میں شیو سینا لیڈر اور ممبئی کے سابق میئر دتہ لوی نے پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرایا ہے ۔ دراصل بھانڈوپ کے رکن اسمبلی سانگلے نے اپنے اسمبلی حلقے میں دو ہزار مربع میٹر زمین پر تھیم پارک بنایا ہے جس کی افتتاحٰ تقریب تھی ۔ اس درمیان شیو سینا نے اس کی مخالفت شروع کردی ۔ مخالفت کے درمیان ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے نے تھیم پارک کا افتتاح کیا۔ اس تھیم پارک کی مخالفت کر رہے شیو سینا لیڈر دتہ لوی کا کہنا ہے کہ سالٹ کمیشن کے بغیر اجازت کے کھار پٹی کی زمین پر تھیم پارک بنایا گیا ہے ۔ اس تعمیراتی کام کے خلاف ہم نے پولیس سے شکایت کی ہے جب کہ ایم این ایس رکن اسمبلی سانگلے کا کہنا ہے کہ یہ زمین کھار پٹی کی نہیں بلکہ ریاستی حکومت کی ہے ۔ اس کے لئے ریاستی حکومت اجازت دے چکی ہے لیکن شیو سینا کے لیڈر سیاسی مخالفت کی وجہ سے اس کی مخالفت کررہے ہیں۔

Shiv Sena cries foul over theme park

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں