پی ٹی آئی
کرناٹک کی تین اسمبلی سیٹوں کے لئے 21اگست کو منعقدہ ضمنی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کل شروع ہوگی اور اس کے نتائج کی بنیاد پر ہی چیف مسٹر سدارامیا اور بی جے پی کے نائب صدر بی ایس یدیور پاکی مقبولیت اور وقار کی آزمائش ہوگی۔ بر سر اقتدار کانگریس اور بی جے پی دونوں نے لوک سبھا انتخابات کے بعد سے مقبولیت کے لئے چیگوڈی ۔ سادلگا ، بیلاری رورل اور شکاری پورہ حلقوں میں سخت مقابلہ کیا ہے۔ کرناٹک کے چیف الیکٹورل آفیسر انیل کمار جھا نے آج کہا کہ تین اضلاع کے ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر وسیع تر سیکوریٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر کئی مبصڑین کو عمل کی دیکھ بھال کے لئے تعینات کیا گیا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کا آغاز صبح 8بجے سے ہوگا اور دوپہر ایک بجے تک ختم ہوجائے گا ۔ واضح رہے کہ تینوں اسمبلی حلقوں کے لئے22امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات کے نتائج سدارامیا اور کانگریس کے لئے ایک بڑی آزمائش ثابت ہوں گے کہ کہیں مودی کی لہر جیسا کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران کیا تھا وہ پلٹ کر نہ آئے ۔ کیونکہ لوک سبھا انتخابات میں28سیٹوں کے منجملہ 9سیٹیں ہی حاصل ہوئی تھیں جن میں بی جے پی نے17میں کامیابی حاصل کی حالانکہ اسے2013اسمبلی انتخابات میں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔ اس طرح اس نے جنوب میں اپنی پہلی حکومت گنوادی ۔ جے ڈی ایس نے دونوں لوک سبھا کی سیٹیں جیتی تھیں ۔ تین اسمبلی حلقوں میں کانگریس کا پلڑا چیگوڈی سادلگا میں بھاری ہے جب کہ بی جے پی شکاری پورہ اور بیلاری رورل میں دبدبہ قائم کئے ہوئے ہے۔ کانگریس نا صرف ان سیٹوں پر کامیابی کی متمنی ہے بلکہ وہ بی جے پی سے بھی سیٹیں دوبارہ حاصل کرنے کوشاں ہے۔
یدیورپا کے لئے بھی یہ لڑائی وقار کا مسئلہ بن گئی ہے جو کہ سابق چیف منسٹر ہیں جب کہ ان کے فرزند وائی راگوندراشکاری پورہ سے مقابلہ کررہے ہیں۔ یہاں بی جے پی سات دفعہ سے کامیابی حاصل کی ہے ۔ یدیورا پاجو شکاری پورہ کی نمائندگی کرتے تھے۔ وہ لوک سبھا شموگہ کے لئے منتخب ہونے کے بعد یہ سیٹ خالی ہوگئی تھی۔ اس سے قبل یہ سیٹ راگیندورا کے قبضے میں تھی ۔ سدارامیا اپنی پارٹی کی تائید میں حیرت انگیز نتائج کے متمنی ہیں جس سے انہیں پارٹی میں اپنے موقف کو مستحکم بنانے میں میں مدد مل سکتی ہے ۔ جہاں ناراض ارکان کے درمیان ان کی کارکردگی پر چہ میگوئیاں ہورہی ہے ۔، ان حالات میں زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے اسمبلی اسپیکر پوگاڈو کاگوڈو تھمپا نے بذات خود گزشتہ ہفتے کھلے عام کہا کہ موجودہ اور سابق بی جے پی حکومت کے درمیان کوئی زیادہ فرق نہیں ہے ۔ سدارامیا نے انتخابات میں کافی کچھ مہم کے دوران داؤپر لگادیا ہے ۔ اسی طرح یدیوراپا نے بھی پوری توانائی صرف کردی ہے جنہوں حال ہی میں پارٹی کا قومی نائب صدر بنایا گیا ہے ۔ جے ڈی ایف جس کے ایم ایل ایز اپنے پارٹی سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے فرزند سابق چیف منسٹر ایچ ڈی کمار اسوامی کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا سامنا کررہی ہے ۔ اس نے اپنے کسی بھی امیدوار کو میدان میں نہیں اتارا ۔ بیلاری رول سیٹ یس سری راملو کے لوک سبھا کے لئے منتخب ہونے پر خالی ہوئی ہے جب کہ چیگوڈی ۔ سادلگا سیٹ پرکاش ہوکیری کی وجہ سے خالی ہے جو لوک سبھا کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
Karnataka by-elections for 3 assembly seats
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں