پی ٹی آئی
وشواہندو پریشد نے رام مندر مسئلہ پر فی الحال اپنے موقف میں نرمی کا یہ کہتے ہوئے اشارہ دیا ہے کہ اودھیا میں مستقل مندر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بنے گا ۔ہندوتنظیم نے تاہم دعویٰ کیا کہ وہ ایودھیا میں رام مندر کے مسئلہ سے دستبردار نہیں ہوئی ہے۔ وہ اسے آئندہ سال مارچ ۔ اپریل میں رام اتسو تقاریب میں اٹھائے گی ۔ وی ایچ پی کے سینئر قائد ونائک رائے دیش پانڈے نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے رام مندر کا مسئلہ نہیں چھوڑا ہے اور اسے چھوڑیں گے بھی نہیں ، حالانکہ وی ایچ پی کی گولڈن جوبلی تقاریب میں تنظیم ،دیگر سماجی مسائل میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں کچا مندر موجود ہے ۔ پکا مندر سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ ہندوؤں کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے ۔ وی ایچ پی ، رام مندر کے لئے اپنی آواز بلند کرنے مارچ۔ اپریل2015میں رام اتسو منائے گی ۔ اتر پردیش میں ’’لو جہاد‘‘ کا مسئلہ اٹھانے کی بی جے پی کی کوشش کے بارے میں پوچھنے پر انہوں نے کہا کہ ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ ہر سال ملک میں ایک لاکھ سے زائد لڑکیوں کو متاثر کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی نے ماضی میں دس ہزار سے زائد لڑکیوں کو کونسلنگ کے ذریعہ بچایا اور ان میں کئی لڑکیوں نے دوبارہ ہندو لڑکوں سے شادی کرلی ۔ دیش پانڈے نے کہا کہ نوجوانوں میں ہندو اقدار پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔
Ram temple issue will be raised in 2015: VHP
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں