عازمین کو صرف 5 لیٹر آب زم زم لانے کی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-25

عازمین کو صرف 5 لیٹر آب زم زم لانے کی اجازت

سری نگر
یو این آئی
ہندوستان سے جانے والے تمام عازمین کو اس سال صرف5لیٹر آب زمزم لانے کی اجازت دی جائے گی۔ قبل ازیں وہ10لیٹر آب زمزم لاسکتے تھے ۔ اسی دوران سعودی حکومت کے ساتھ30ہزار عازمین کے ویزا کا مسئلہ حل کرلیا گیا ۔ چنانچہ اب تمام ہندوستانی عازمین اس سال حج کے مقدس سفر پر روانہ ہوسکتے ہیں ۔ ریاستی حج کمیٹی کے اگزیکیٹیو آفیسر مشاق احمد لون نے کہا کہ اس مرتبہ ہندوستان کے ہر عازم کو صرف5لیٹر آب زمزم لانے کی اجازت دی جائے گی ۔ ہر عازم کو صرف2بیاگس میں45کلو سامان ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی ۔ تاہم ہر عازم اپنے ساتھ دستی بیاگ میں 10کلو کا مزید وزن رکھ سکتا ہے ۔ اسی طرح واپسی میں بھی انہیں 45کلو سامان رکھنے کی اجازت ہوگی ۔ انہوں نے عازمین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ساتھ ایسا تیل یا پاؤڈر نہ لے جائیں جس پر سعودی عرب میں امتناع عائد ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب حکومت نے30ہزار پاسپورٹس واپس کردئیے تھے جن میں کشمیری عازمین بھی شامل تھے ۔ تاہم یہ مسئلہ حل کرلیا گیا اور تمام عازمین کو ویزا جاری کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کی وجہ سے سعودی عرب سے سفری دستاویزات ملنے میں تاخیر ہوگئی۔ اب یہ دستاویزات اگلے دو دن میں مل جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام عازمین کو سم کارڈ جاری کئے جائیں گے جو سعودی عرب کی سر زمین پر پہنچتے ہی کارکرد ہوجائیں گے ۔

Indian Hajis limited to bring 5-litre of Zamzam

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں