گورنر مہاراشٹرا شنکر نارائن مستعفی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-25

گورنر مہاراشٹرا شنکر نارائن مستعفی

ممبئی
آئی اے این ایس
گورنر مہاراشٹرا کے شنکر نارائنن نے ، جن کا اتوار کی صبح اچانک میزورم تبادلہ کردیا گیا، اپنے استعفیٰ کا اعلان کیا ہے ۔ شنکر نارائنن نے راج بھون ممبئی میں اخباری نمائندوں نے راج بھون ممبئی میں اخباری نمائندوں سے کہا کہ میں نے صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو اپنا استعفیٰ بھیج دیا ہے ۔ اپنے فیصلہ کی مدافعت کرتے ہوئے82سالہ کانگریس قائد نے کہا کہ انہوں نے استعفیٰ دے کر دستور کا احترام کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہاں ہویا سابق میں جھارکھنڈ اور ناگالینڈ میں ہوا اپنے دور گورنری میں اپنی کارکردگی میں سیاست کو کبھی بھی داخل ہونے نہیں دیا ۔ میزورم تبادلہ کے نریندر مودی حکومت کے فیصلہ پر در پردہ تنقید میں شنکر نارائنن نے کہا کہ کوئی بھی حکومت مستقل نہیں ہوتی ۔ کوئی بھی فرد مستقل نہیں ہوتا۔ انہیں کبھی نہ کبھی بدلنا ہوتا ہے ۔ 2012ء میں دوبارہ مہاراشٹرا کے گورنر بنے شنکر نارائنن نے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیر کے دن سے وہ صرف ایک کانگریسی کی حیثیت سے کام کریں گے ۔ کئی دہے قبل کیرالا میں وہ گرام پنچایت کی سطح پر اس پارٹی سے وابستہ ہوئے تھے اور ترقی کرتے چلے گئے ۔ انہوں نے کہا کل سے مجھ پر کوئی بندشیں نہیں ہوں گی، میں جو چاہے کرسکوں گا ، جہاں چاہے جاسکوں گا اور کسی بھی موضوع پر کچھ بھی کہہ سکوں گا ۔ انہوں نے یہ بات پر مسرت لہجہ میں کہی۔ گجرات کے گورنر نراوم پرکاش کوہلی کو مہاراشٹرا کی زائد ذمہ داری دی گئی ہے۔ یو این آئی کے بموجب گورنر مہاراشٹرا کے شنکر نارائنن نے میزورم تبادلہ کے احکام کے بعد آج اپنا استعفیٰ پیش کردیا ۔ ان کی میعاد2017میں ختم ہونے والی تھی ۔ بی جے پی قائد کیلاش جوشی ، وی کے ملہوترا یامرلی منوہر جوشی کو مہاراشٹرا کا گورنر بنایاجاسکتا ہے ۔ مرکز میں نریندر مودی کی حکومت تشکیل پانے کے بعد سے یوپی اے دور کے گورنروں کو یا تو ہٹایا جارہا ہے یا ان کا تبادلہ عمل میں آرہا ہے ۔ اسی دوران این سی پی قائد شرد پوار اور مہاراشٹرا پردیش کانگریس کے صدر مانک راؤ ٹھاکرے نے مرکزی حکومت کے فیصلہ کو غیر ضروری اور غلط ٹھہرایا ہے، تاہم بی جے پی کے ریاستی صدر ویویندر فڈ نویس نے کہا کہ مرکزی وزارت داخلہ کو گورنروں کی تبدیلی کا اختیار حاصل ہے ۔

Maharashtra Governor K. Shankarnarayan resigns

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں