جموں و کشمیر میں آج نئی سیاسی جماعت کا قیام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-23

جموں و کشمیر میں آج نئی سیاسی جماعت کا قیام

سری نگر
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کے جاریہ سال کے اواخر میں مقرر انتخابات کے پیش نظر ایک نئی سیاسی جماعت کا کل قیام عمل میں آئے گا جو ریاست سے کرپشن کے صفایا کا عزم رکھتی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری امین اندرابی نے کہا کہ کل ایک سادہ سی تقریب میں ’’پیپلز ریپبلکن پارٹی‘‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ہماری تمام تر توجہ جموں و کشمیر کو کرپشن سے پاک ریاست بنانے پر مرکوز رہے گی کیونکہ ہم ملک میں بد عنوان ریاستوں کے معاملہ میں سر فہرست ہیں۔ یہ پارٹی آنے والے ریاستی اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرنے کی تیاری کررہی ہے اور گزشتہ24سال سے جاری تنازعہ کے متاثرین کے لئے باز آباد کاری بورڈ کی تشکیل کے لئے بھی کام کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مختلف علاقوں کے درمیان بھروسہ کا فقدان ہے۔ وادی کشمیر اور ملک کے دیگر علاقوں کے درمیان بھی کوئی اعتماد نہیں پایاجاتا ۔ ہم ان مسائل کی یکسوئی کی خاطر مفاہمتی کمیشن کی تشکیل کے لئے بھی کام کریں گے ۔

New political party to be launched in J&K on Saturday

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں