وزیر اعظم مودی کا 27 ستمبرکو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-03

وزیر اعظم مودی کا 27 ستمبرکو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب

اقوام متحدہ
پی ٹی آئی
توقع ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے ۔ اس عالمی ادارہ کی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں تقریباً200عالمی قائدین اور بیرونی وزراء کی شرکت متوقع ہے اور یہ مودی کا پہلا بین الاقوامی خطاب ہوگا۔ مقررین کی پہلی عبوری فہرست کے مطابق حکومت ہند کے سربراہ27ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے69ویں اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اس اجلاس کو عام مباحث کا نام دیاجاتا ہے، جس میں صدور ، وزرائے اعظم، باشاہ اور بیرونی وزراء جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہیں ۔ جنرل اسمبلی کا اجلاس24ستمبر یا یکم اکتوبر جاری رہے گا ۔ روایت کے مطابق سب سے پہلے برازیل کے قائد کو عام مباحث اجلاس سے خطاب کے لئے مدعو کیاجائے گا ۔ جس کے بعد اوباما خطاب کریں گے ۔ بنگلہ دیش، چین اور روس کے قائدین بھی اسی دن اس عالمی ادارہ سے خطاب کریں گے ۔ جس دن مودی خطاب کرنے والے ہیں ۔ پاکستان کا جنرل اسمبلی سے خطاب25ستمبر کو ہوگا ۔ توقع کی جارہی ہے کہ مودی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ امریکی صدر بارک اوباما سے پہلی ملاقات کے لئے واشنگٹن کا سفر کریں گے ۔ مئی میں ہندوستان کا وزیر اعظم بننے کے بعد مودی نے پہلا بیرونی دورہ بھوٹان کا کیا تھا ۔ اس کے بعد گزشتہ ماہ انہوں نے برازیل کا سفر کیا اور وہاں برکس قائدین کے اجلاس میں شرکت کی۔ کل دو روزہ دورہ نیپال روانہ ہورہے ہیں ۔ بہر حال آئندہ ماہ مودی کے دورہ امریکہ پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں جہاں وہ نہ صرف عالمی قائدین سے ملاقات کریں گے بلکہ اقوام متحدہ میں باہمی ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ وہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کے علاوہ چوٹی کانفرنس کے لئے اوباما سے بھی ملاقات کریں گے ۔ بان کیمون کے ترجمان نے مئی میں کہا تھا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ کو یہ قوی امید ہے کہ مودی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی پر منعقد شدنی چوٹی کانفرنس میں لازماً شرکت کریں گے کیونکہ اس مسئلہ پر ہندوستان اہم رول ادا کرسکتا ہے ۔

Modi to address UN General Assembly on Sept. 27

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں