چین میں شدید زلزلہ - 150 افراد ہلاک - بے شمار زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-04

چین میں شدید زلزلہ - 150 افراد ہلاک - بے شمار زخمی

بیجنگ
پی ٹی آئی
چین کا جنوب مغربی صوبہ ینان مین آج 6.1شدت کے زلزلہ سے دہل گیا ۔ یہ زلزلہ اتوار کی سہ پہر رونما ہوا ۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے اطلاع دی کہ زلزلہ کے باعث تقریباً150افراد ہلاک اور بے شمار افراد زخمی ہیں۔ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے ۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1ریکارڈ کی گئی ۔ چینی ٹیلی ویژن پر بتایا گیا کہ علاقہ کی ژہوٹانگ شہر میں کئی عمارتیں منہدم اور انفراسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے۔ برقی اور مواصلات کا نظام متاثر ہ علاقوں میں درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے ۔ امدادی کاروائیاں شروع کردی گئی ہیں ۔ ینان صوبے کے زلزلے کے محکمے کے مطابق زلزلے کا مرکز بھی اسی صوبے کا مقام لڈیان ہے ۔ اس بڑے قصبے لڈ یان کو بھی شدید تباہی کا سامنا ہے ۔ یہ 14برسوں میں اس علاقے میں آنے والا شدید ترین زلزلہ یہ۔ اسی دوران ہندوستانی ریاست ارونا چل پردیش کے قریب ہند۔ نیپال سرحد سے متصل تبت میں میں صوبہ ژیکٹس میں آج 5شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ۔ چائناارتھ کوئک نیٹ ورک سنٹر نے بتایا کہ زلزلہ کا مبداء 10کلو میٹر کی گہرائی میں ناپا گیا ۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں