ہند۔ پاک سرحد پر مسلح دہشت گردوں کی نقل و حرکت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-25

ہند۔ پاک سرحد پر مسلح دہشت گردوں کی نقل و حرکت

نئی دہلی
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر میں ہند ۔ پاک سرحد پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے پیش نظر بی ایس ایف نے آج کہا کہ گزشتہ چند روز میں کم از کم تین مواقع پر ہند پاک سرحد کے انتہائی قریب مسلح دہشت گردوں کا پتہ لگایا ہے اور یہ شبہ ظاہر کیا کہ پاکستان کی جانب سے فائرنگ ہندوستان میں ان کی دراندازی میں مدد کی ایک کوشش ہے۔ بی ایس ایف نے یہ بھی کہا کہ وہ شدت کے ساتھ ایک منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔ پاکستانی رینجرس پر فائرنگ وزارت داخلہ کی جانب سے واضح ہدایات ہیں کہ ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جانی چاہئے۔ کم از کم تین مواقع پر ہمارے ہاتھ سے چلائے جانے والے تھرمل امچنگ آلات کی مدد کے ساتھ ہم نے دیکھا کہ سادہ لباس میں ملبوس ہتھیاروں سے لیس چند افراد رات کے اندھیرے میں بین الاقوامی سرحد کے انتہائی قریب نقل و حرکت کررہے تھے جب ہم نے فائرنگ کی انہوں نے جواب دیا۔ ہمارا یہ خیال ہے کہ یہ عسکریت پسند ہیں کیوں کہ رات دیر گئے ایک سیویلین کیوں ہند پاک سرحد کے قریب نقل و حرکت کرسکتا ہے ۔ بی ایس ایف کے ڈائرکٹر جنرل ڈی کے پاٹھک نے یہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے یہ بات کہی۔
پاکستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ میں اضافہ کا اصل سبب ایسا لگتا ہے کہ وہ عسکریت پسندوں کو ہندوستانی علاقہ میں در اندازی میں مدد کررہا ہوگا۔ فائرنگ در اندازوں کی مدد کے لئے کی جارہی ہے اور گزشتہ سال اسی وقت پاکستان نے ایسا کیا تھا ۔ بارڈر سیکوریٹی فورس کے سربراہ نے یہ بات کہی ۔ ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ پاکستانی رینجرس کے ساتھ فلیگ میٹنگس کے انعقاد کے لئے ہماری متعدد درخواستوں کے باوجود ہمارے ہم منصبوں کی جانب سے اب تک کوئی جواب نہیں دی اگیا ہے ۔ ہم نے اس قسم کی فائرنگ پر رینجرس کو کئی احتجاجی نوٹ بھیجے ہیں اور آخری احتجاجی نوٹ کل رات بھیجا گیا تھا ۔ پاٹھک نے کہا کہ بی ایس ایف کی جملہ25چوکیاں پاکستانی فورسس کی شدید فائرنگ کی زد میں ہیں اور یہ سلسلہ وار خلا ف ورزیاں16اگست کو شروع ہوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 16اگست سے چند روز قبل بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری تھا ۔ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ اب تک ہندوستان میں دو شہریوں کی ہلاکت ہوئی ہے ۔ اور19افراد زخمی ہوئے ہیں جب کہ پاکستانی میڈیا میں آنے والی رپورٹس کے مطابق جوابی فائرنگ میں دوسری جانب پانچ افراد ہلاک اور16دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

Ceasefire violation: Firing by Pak troops kills 2 civilians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں