مودی کو پاکستان پر حملہ کرنے کا شیوسینا کا مشورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

مودی کو پاکستان پر حملہ کرنے کا شیوسینا کا مشورہ

ممبئی
ایجنسیاں
این ڈے کے کی ایک اہم اتحادی جماعت شیو سینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان کو پاکستان پر حملہ کردینا چاہئے ۔ ادھو ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ جس طرح سے پاکستان نے حالیہ دنوں میں مسلسل سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایسے میں پاکستان پر حملہ کراب اسے سبق سکھانے کی ضرورت ہے ۔ شیو سینا کے سربراہ نے پارٹی کے ترجمان اخبار سامنا میں لکھا ہے کہ ’’حالیہ دنوں میں پاکستان نے سرحد کے13دیہات پر حملہ کیا، جموں میں22چوکیوں پر فائرنگ کی ، اس فائرنگ میں دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ۔ اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو گاؤں چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ۔2003کے بعد سے یہ اس طرح کی سب سے بڑی واردات ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پاکستان نے ہندوستان پر 25حملے کئے ، لیکن ہم کسی بھیگے ہوئے پٹاخے کی طرح چپ چاپ بیٹھے ہوئے ہیں ۔
شیو سینا کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایسی حالت میں پاکستان کے ساتھ مذاکرات یا میٹنگیں کرنا بیکار ہے ۔ ادھو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ ہندوستان نے پاکستان کے ساتھ سکریٹری سطح کے مذاکرات ملتوی کرکے ناراضگی ظاہرکردی ہے، لیکن یہ کافی نہیں ہے ۔ اب ہمیں پاکستان کی حدود میں گھس کر اسے سبق سکھانا ہوگا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اب ملک توقع کر رہا ہے کہ پاکستان کی دم میں آگ لگا کر اسے خاک کردیا جائے ، اب اس میں دیر کرنے کی ضرورت نہیں ۃے ۔ اب کارروائی کر کے انہیں دکھانے کی ضرورت ہے یہ مردوں کا ملک ہے ۔ ملک کے لوگوں کے سامنے یہ ثابت کریں کہ ایک مضبوط حکومت نے دہلی کا اقتدار سنبھال لیا ہے ۔ مرکز سے ہماری یہی گزارش ہے ۔

ایک انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق اگر سرحد پر جنگ ہوئی تو ہندوستان کا گولہ بارود صرف20دن کے اندر اندر ہی ختم ہوجائے گا ۔ رپورٹ کے مطابق حکومت اس صورتحال سے واقف ہے ، لیکن گولہ بارود کی کمی گزشتہ6مہینوں سے ابتر بنی ہوئی ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ39آرڈیننس فیکٹریوں سے سست پیداوار کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہوئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹینک، ایئر ڈیفنس ، اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، اسپیشلائزڈ مشین گن میگزینس ، گرینیڈ اور مائن فیوز جیسی چیزوں کی زبردست کمی ہے ۔ اگر جنگ شروع ہوگئی تو ان میں سے کچھ سامان تو محض ایک ہفتے میں ہی ختم ہوجائیں گے ۔ ملک کے پاس30دنوں کی شدیداور30دنوں کی عام جنگ کے لئے ضروری وارویسٹیج ریزروس یعنی ڈؓلیو ڈبلیو آر ہونا چاہئے۔3دن کی عام جنگ کو ایک دن کی شدید جنگ کی طرح سمجھاجاتا ہے ۔ یعنی ڈبلیو ڈبلیو آر کل40دنوں کی شدید جنگ کے مطابق ہونا چاہئے ۔ فوج کے روڈ میپ کے مطابق2019تک ہی ہندوستان کا ڈبلیو ڈبلیو آر100فیصد پہنچ پائے گا اور اس کے لئے بھی 97ہزار کروڑ کا بجٹ چاہئے۔

Attack Pakistan, Shiv Sena chief Uddhav Thackeray tells PM Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں