کیرالا کی طرح تملناڈو حکومت بھی شراب پر پابندی لگائے ۔ ایس ڈی پی آئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-08-26

کیرالا کی طرح تملناڈو حکومت بھی شراب پر پابندی لگائے ۔ ایس ڈی پی آئی

Tamil-Nadu-govt-ban-on-alcohol-SDPI
ترونیل ویلی
(پریس ریلیز)
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، تمل ناڈو شاخہ کی ریاستی ورکنگ کمیٹی اجلاس یہاں ترونیل ویلی میں منعقد کیا ، اجلاس کی صدارت ریاستی صدر تہلا ن باقوی نے کی۔ قبل ازیں ریاستی جنرل سکریٹری نظام محی الدین نے استقبالیہ تقریر کی۔ اس اجلاس میں ریاستی نائب صدر ایس ایم رفیق احمد،جنرل سکریٹری عبدا لحمید،ریاستی سکریٹری عبد الستار، امیر حمزہ ،رتھنم اناچی اور ریاستی خزانچی امجد پاشاہ سمیت ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین اور ضلعی صدورشریک رہے۔اس اجلاس میں پارٹی کے مستقبل کے تعلق سے بحث ومباحثہ اور مشورہ کیا گیا،ورکنگ کمیٹی اجلاس کے اختتام میں ریاستی جنرل سکریٹری محمد مبارک نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ ورکنگ کمیٹی اجلاس کے بعد اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں ایس ڈی پی آئی تمل ناڈو صدر تہلان باقوی نے کہا ہے کہ ریاست تمل نادو میں شراب کی فروخت میں روازنہ اضافہ ہوتا جارہا ہے، اسی کے ساتھ ساتھ ریاست میں شراب نوشی کی وجہ سے معاشرے میں بگاڑ پیدا رہا ہے۔ روزانہ قتل و غارتگری ، چوری اور عصمت دری کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ شراب خریدنے کے لیے عورتوں کے زیوارات چھینے جارہے ہیں اور شراب نوشی کی حالت میں گاڑیاں چلانے کی وجہ سے کئی سڑک حادثات میں سینکڑوں اموات ہورہی ہیں۔ لہذا تمل ناڈو حکومت سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت شراب پر پابندی لگانے کے لیے ایک مدت طئے کرے اور بتدریج ریاست میں شراب پر پاندی لگائے، اس سے قبل شراب کے فروخت پر چند پابندیاں عائد کیا جانا چاہئے، سب سے پہلے اتوار کو اور دن میں شراب کے دوکان بند رکھے جائیں۔ رہائشی اور سیاحتی علاقوں میں شراب کے دوکانوں کو بند کیا جاناچاہئے۔ انہوں نے ریاست کیرلا میں حال ہی میں شراب پر بتدریج پابندی لگانے کے اعلان کے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ریاست کیرلا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمل ناڈو حکومت کو بھی بتدریج شراب پر پابندی عائد کرنے کے اقدامات اٹھانا چاہئے اور تمل ناڈو میں بھی شراب پر مکمل پابندی عائد کرنے کے کا حکومت کو عزم کرنا چاہئے۔ اسکے علاوہ بارش کے موسم میں پھیلنے والی بیماریوں کو قابو میں لانے کے لیے حکومت کو احتیاطی اقدامات کرنا چاہئے۔ تمل ناڈو میں موجود خالی آسامیوں کو فوری طور پر بھرتی کیا جائے اور ریزرویشن کے تحت بھرتی کئے جانے والے آسامیوں کے تعلق سے حکومت وہائٹ پیپر جاری کرے۔ نیز ریاست میں سرکاری شعبوں میں بدعنوانی کو روکنے کے لیے لوک آیوکتہ کا نفاذ کیا جائے۔ ریاستی صدر تہلان باقوی نے اپنے اخباری اعلامیہ میں تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اور اس اقدام پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے نام پر شعبہ دفاع میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دیکر ملک کے تحفظ اور سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اس کے علاوہ ملک میں آئے دن فرقہ وارانہ فسادات رونما ہورہے ہیں، مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ان فسادات پر فوری قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اٹھائے اور ملک کے اقلیتی اور پسماندہ طبقات کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

Tamil Nadu government ban on alcohol, SDPI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں