حیدرآباد میں ڈاکٹر شیلا راج میموریل لیکچر و تقریب رسم اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

حیدرآباد میں ڈاکٹر شیلا راج میموریل لیکچر و تقریب رسم اجرا

آصف جاہی عہد میں ریاست حیدرآبادتہذیب وتمدن کا ایک اہم مرکز
ڈاکٹر شیلا راج میموریل لیکچر و تقریب رسم اجراء سے پروفیسر وائی۔ کنٹم اور پروفیسر ریکھا پانڈے کا خطاب
شہر حیدرآباد کو تہذیب اور قومی یکجہتی کے اعتبار سے ہندوستان کی تمدنی تاریخ میں اہم مقام حاصل ہے ۔آصف جاہی دور میں ریاست حیدرآبادتہذیب وتمدن کا ایک اہم مرکزرہا ہے ۔آصف جاہی حکمرانوں نے تلنگانہ کے علاقہ کو مختلف آبپاشی پراجکٹ کے ذریعہ ترقی دی ان خیالات کا اظہار پروفیسر وائی کنٹم سابق وائس چانسلر کاکتیہ یونیورسٹی ورنگل نے چھٹے ڈاکٹر شیلا راج میموریل لیکچر و رسم اجراء تقریب سے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آصف جاہی حکمرانوں نے ریاست حیدرآباد میں سیکولر طرز حکمرانی کو روا رکھا اور ریاست کی ترقی کے اقدامات انجام دئے،’ دکن کا آصف جاہی عہد اور خواتین‘‘کے موضوع پرپروفیسر ریکھا پانڈے صدر شعبہ تاریخ،سنٹر فار ویمنس اسٹیدیز،اسکول آف سوشیل سائنسس ، یونیورسٹی آف حیدرآبادنے اپنے لیکچر میں آصف جاہی حکمرانوں کے عہد میں خواتین کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ انیسویں صدی میں خواتین کی تعلیم سے متعلق خصوصی طور پر مدارس کا قیام عمل میں لایا گیا۔بعد میں محبوبیہ کالج کا قیام عمل میں لایا گیاتھا،خواتین کو مکمل حقوق حاصل تھے طوائفوں کو وظیفہ دیا جاتا تھااور دربار میں ان کو رسائی حاصل تھی۔خواتین کیلئے پردہ کا بہت زیادہ خیال رکھا جاتا تھادواخانہ عثمانیہ ،پرنسس درشہوار ہسپتال کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔مہمان خصوصی صاحبزادی رشید النساء بیگم نواسی آصف سابع میر عثمان علی خاں کے ہاتھوں ڈاکٹر شیلا راج کی انگریزی تصنیف ’’سیکولر حیدرآباد آصف سابع کے عہد میں‘‘ و ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل کی تصنیف ’’ڈاکٹر شیلاراج کی تاریخی و ادبی خدمات ‘‘کا رسم اجراء عمل میں آیا۔’’سیکولر حیدرآباد آصف سابع کے عہد میں‘‘ کتاب کاتعارف ڈاکٹر راجندر پرشادسابق پوسٹ ماسٹرجنرل حیدرآباد نے پیش کیا اور’’ڈاکٹر شیلاراج کی تاریخی و ادبی خدمات ‘‘کتاب کا تعارف پروفیسر فاطمہ پروین سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے پیش کیا۔ڈاکٹر بھاسکر راو نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔قبل ازیں ڈاکٹر محمد عبدالعزیز سہیل کی پی ایچ ڈی کی تکمیل اور کتاب کی اشاعت پر نظامس ٹرسٹ کی جانب سے مہمان اعزازی جناب بختیارا نصاری ٹرسٹی نے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پرڈاکٹر رفعت حسین ،ڈاکٹرنارئنا راج، رحیم الدین کمال صاحب،رفیع الدین قادری صاحب،حلیم بابر صاحب،ملک معتصم خان صاحب،ڈاکٹر فضل اللہ مکرم،حمید الظفرصاحب،ڈاکٹر فاضل حسین پرویزڈاکٹر ناظم علی ،ڈاکٹر محمد غوث وشہر کی معزز شخصیات نے اپنی شرکت سے محفل کو رونق بخشی۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں