میرٹھ میں ہوائی اڈہ کا منصوبہ - ایر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے زمین حاصل کر لی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

میرٹھ میں ہوائی اڈہ کا منصوبہ - ایر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے زمین حاصل کر لی

مغربی اتر پردیش کے مرکز مانے جانے والے میرٹھ میں ہوائی اڈہ بنانے کا طویل عرصہ سے زیر التوا منصوبہ اس وقت سچ نظر آنے لگا جب ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا نے یہاں ہوائی پٹی کی133ایکڑ زمین پر قبضہ لے لیا ۔
ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے سرکاری ذرائع کے مطابق250کروڑ روپے کے اس منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں یہاں پرتا پور میں واقع ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر ہوائی پٹی کی توسیع کے علاوہ طیاروں کے ٹریفک کنٹرول کے لئے2ٹرمنتل بھی بنائے جائیں گے ۔ ساتھ ہی ہوائی اڈہ کی سیکوریٹی اور پارکنگ انتظام کرنا بھی ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ فی الحال موجودہ ہوائی پٹی کو چھوٹے طیاروں کے لئے موزوں بناکر کم فاصلہ کی پراوزیں شروع کیے جانے پر غور کیاجارہا ہے جب کہ پورے ہوائی اڈہ کے منصوبہ کے لئے میرٹھ ضلع انتظامیہ کو ابھی تقریباً400ایکڑ زمین کسانوں سے ایکوائر کرکے اے اے آئی کو سونپنی ہے ۔ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے جوائنٹ جنرل منیجر راجندر کمار نے آج یہاں بتایا کہ ان کی قیادت میں اتھارٹی کی ٹیم نے میرٹھ کی ہوائی پٹی پر قبضہ لے لیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میرٹھ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے آڈیٹوریم میں ہواء میٹنگ کے دوران میرٹھ ضلع انتظامیہ کی طرف سے 46ایکڑ میں پھیلی ہوائی پٹی، وہاں تعمیر عمارت وغیرہ کے ساتھ ہی ماضی میں حاصل کی گئی زمین کا مالکانہ حق بھی انہیں سونپ دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ریاستی حکومت نے ہوائی خدمات سے جوڑنے کے لئے فیض آباد ، مرادآباد کی سیفئی کی ہوائی پٹیوں کو بھی اے اے آئی کو سونپنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس میں میرٹھ سے اس منصوبہ کے عمل کی شروعات کی گئی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں