اتر پردیش میں برقی کٹوتی سے لوگوں کی حالت خراب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-05

اتر پردیش میں برقی کٹوتی سے لوگوں کی حالت خراب

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش میں مانون کی آمد کے باوجود ریاست کے برقی بحران میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے ۔ بجلی کی قلت سے عاجز آچکے لوگوں کے مظاہرے اور جگہ جگہ برقی ملازمین سے ان کی ترار امن و قانون کے لئے چیلنج بن چکی ہے ۔ مغرب سے لے کر پروانچل تک پوری ریاست میں برقی نہ ہونے کے سبب لوگوں کی حالت خراب ہے ۔ ریاست کے موجود ہ برقی بحران کے درمیان برقی چوری روکنے کے لئے شروع کی گئی ریاست گیر مہم کے دوران برقی ملازمین کو مشتعل بھیڑ کے پر تشدد احتجاج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بجلی کٹوتی سے مستثنیٰ لکھنو کے پرانا شہر علاقے میں برقی پانی کے مسئلہ سے پریشان حال لوگوں نے آج مظاہرہ کیا ۔ راجدھانی لکھنو کے علاوہ دیوریا ، سنبھل، چندولی، مہاراج گنج اور جھانسی میں بھی برقی کٹوتی سے پریشان حال لوگوں نے آج جم کر ہنگامہ کیا۔ اس درمیان بریلی سے موصول رپورٹ کے مطابق شہر میں تجارتی تنظیم کے لوگوں نے برقی کٹوتی پر آج بھی ہنگامہ کیا۔تنظیم کے صدر راجیو ٹھاکر کا کہنا ہے کہ بریلی میں باقی کاروبار برقی کٹوتی کی وجہ سے ٹھپ ہونے کی دہلیز پر ہے ۔ سنبھل میں برقی کٹوتی کے معاملے پر آج بھی احتجاج و مظاہرہ کادور جاری رہا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں