قاہرہ میں بم دھماکہ - 2 پولیس عہدیدار ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-01

قاہرہ میں بم دھماکہ - 2 پولیس عہدیدار ہلاک

قاہرہ
رائٹر
قاہرہ میں صدارتی محل کے قریب بم دھماکہ میں ایک پولیس عہدیدار ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔ عراقی ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ انتہا پسند گروپ کی جانب سے اس علاقہ میں بموں کو نصب کرنے کے دعویٰ کے چند دن بعد ہوا ہے ۔ یہ دھماکہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب کہ ملک میں نو منتخب صدر محمد مرسی کی اقتدار سے بے دخلی کی پہلی سالگرہ منانے کی تیاریاں جاری تھیں۔ العربیہ ٹی وی کے مطابق پہلے دھماکے سے قصر صدارت میں صفائی عملے کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ دھماکے کے بعد پولیس پارٹی ارد گرد کے علاقے میں تلاشی کا کامکررہی تھی کہ اسی دوران دوسرا بم دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر قاہرہ سیکوریٹی ڈائریکٹوریٹ میں بم ڈسپول کے ماہر کرنل احمد العشمادی ہلاک ہوگئے ۔ اخوان المسلمون کے کارکنوں کی جانب سے متوقع بلواکاروں کے خدشے کے پیش نظر اتوار کی صبح سے سیکوریٹی انتہائی چوکس کردی گئی تھی ۔ ہفتہ کے روز مصر کے علاقے شمالی سیناء میں اپنی ڈیوٹی سے واپس لوٹنے والے چار سیکوریٹی اہلکاروں کو بھی نامعلوم افراد نے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

Two police officers killed in bomb blasts near Cairo palace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں