حکومت پر آر ایس ایس کے کنٹرول سے انکار کرنے والے حقیقت سے دور - سچن پائلٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

حکومت پر آر ایس ایس کے کنٹرول سے انکار کرنے والے حقیقت سے دور - سچن پائلٹ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کا سہرا آر ایس ایس کے سر باندھتے ہوئے کانگریس قائد سچن پائلٹ نے آج کہا انہیں یقین نہیں کہ وزیر اعظمکتنے دن تک ناگپور سے پڑنے والے دباؤ کو برداشت کرسکیں گے ۔ انہوں نے تعجب ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کے لئے سنگھ پریوار کا ڈنڈا پتہ نہیں کتنی لمبا اور بڑا ہوگا ۔ کانگریس ے پاک ہندوستان کے بی جے پی نعرے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص یہ کہتا ہے کہ ناگپور کی حکومت پرکوئی کنٹرول نہیں، وہ حقیقت سے دور ہے ۔ واضح رہے کہ آر ایس ایس کا ہیڈ کوارٹر ناگپور میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ ہندوستان کو بی جے پی یا جنتادل سے پاک کیاجائے ۔ یہ انتہا پسندانہ موقف ناگپور کے نظریات کی عکاسی کرتا ہے لیکن اگرکوئی یہ کہتا ہے کہ ناگپور کا این ڈی اے حکومت پرکوئی کنٹرول نہیں تو وہ حقیقت سے تعلق نہیں رکھتا ۔ پائلٹ نے مزید کہا کہ آپ ان مسائل کا مشاہدہ کرتے رہیں گے، وی ایچ پی ، آر ایس ایس، بجرنگ دل اور خواتین کے لباس سے متعلق گوا کے وزراء کے بیانات جن کے ذریعہ ملک کے عوام کے حقوق کی اور آزادی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ، سامنے آتے رہیں گے ۔ یہ بتاتے ہوئے کہ وزیر اعظم نے اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ وہ صرف دستور کی پابندی کریں گے، پائلٹ نے کہا مجھے یہ نہیں معلوم کہ ناگپور کا ڈنڈا کتنا بڑا ہوگا اور وہ(مودی) کتنے عرصہ تک اس دباؤ کو برداشت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کا ایک ایجنڈہ ہے اور یہ بھی سچ ہے کہ انتخابات میں یہ کامیابی آر ایس ایس کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور اس کا سہرا آر ایس ایس کے سر بندھنا چاہئے ۔ سینئر بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی کے مودی کی کامیابی کے بارے میں حالیہ تبصرے جس میں مودی کی کامیابی کو ٹریپل سنچری قرار دیا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ جب مودی کو پارٹی کا وزارت عظمیٰ امیدوار بنایا گیا تھا تو اس وقت انہوں نے جو رد عمل ظاہر کیا تھا اسے کوئی فراموش نہیں کرسکتا ۔ انہوں نے کس طرح تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا تھا اور آر ایس ایس کی جانب سے سب کو متحد ہوجانے کے احکام ملنے تک پارٹی میں جو داخلی اختلافات جاری رہے تھے یہ کبھی نہ کبھی ایک بار پھر منظر عام پر آئیں گے۔

Wonder how big, large 'Nagpur stick' will be for Modi: Pilot

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں