معمر مجاہد آزادی چودھری محمد اسحاق کاانتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-17

معمر مجاہد آزادی چودھری محمد اسحاق کاانتقال

میرٹھ
یو این آئی
ملک کی آزادی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے معمرمجاہد آزادی چودھری محمد اسحاق کو یہاں شاہ ولایت قبرستان میں پورے سرکاری اعزا ز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ۔ اسحاق کی کل موت ہوگئی تھی ۔ اسحاق زیادہ عمر ہونے کی وجہ سے پچھلے چند برسوں سے کافی بیمار تھے۔105سال کی عمر میں انہوں نے گزشتہ شب تقریباً8بجے اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی ۔ چھاؤنی حلقہ کے لال کرتی پیٹھ بازار واقع باؤوالی مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ ان کے آخری سفر میں شہر کے معتبر اشخاص کے علاوہ پولیس و انتظامیہ کے افسران شامل تھے ۔ ان کے خاندانی ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق مسٹر اسحاق آزاد ہند فوج کے بانی سبھاش چندر بوس سے کافی متاثر تھے اور ان کی ہی قیادت میں انہوں نے ملک کی آزادی کے لئے جنگیں لڑی تھیں۔ ملک کی آزادی کے لئے1941میں چھیڑی گئی تحریک میں وہ کافی آگے آگے تھے ۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی کے کافی قریبی مانے جانے والے مسٹر اسحاق 1942و1946میں آزادی کی تحریک کے دوران جیل بھی گئے اور انگریزوں کے مظالم بھی برداشت کیے۔ اپنی خود داری کی وجہ سے ہی انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی سرکاری مدد قبول نہیں کی۔

Freedom fighter Chaudhry Muhammad Ishaq meerut dies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں