یوکرین میں جنگ بندی کروانے روس سے مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

یوکرین میں جنگ بندی کروانے روس سے مطالبہ

برلن
پی ٹی آئی
جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے روس کے صدر ولاد یمیر پوٹین سے مطالبہ کیا کہ مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کروانے موافق روس علیحدگی پسندپر اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں ۔ مشرقی یوکرین میں ملایشیا کے ایک مسافر طیارہ کو میزائل کے ذریعہ گرانے کا واقعہ پیش آیا ۔ کل مرکل نے روسی صدر سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ۔ دونوں قائدین نے اتفاق کیا کہ بین الاقوامی ہوابازی تنظیم کی سرپرستی میں بین الاقوامی کمیشن ملایشیا طیارہ واقعہ کی تحقیقات کرے ۔ ملایشیا کاMH-17طیارہ مشرقی یوکرین میں گر گیا تھا ، تحقیقاتی کمیشن کو تحقیقات کے لئے مکمل رسائی دی جائے ۔ بوئنگ777پر سوار تمام298افراد ہلاک ہوگئے ۔ یہ طیارہ کولالمپور سے ایمسٹر ڈم جارہا تھا ۔ موافق روس علحدگی پسندوں کے قبضہ والے علاقہ سے ایک میزائل کے ذریعہ مسافر بردار طیارہ پر ضرب لگائی ۔ انجیلا مرکل نے یوکرین میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ۔ سرکاری افواج اور روس کے موافق علیحدگی پسندوں میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ طیارہ واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کروانے اور نعشوں کی دستیاب کرنے فوری جنگ بندی ضروری ہے ۔ جنگ بندی کے بعد ہی آزادانہ تحقیقات ہوسکتی ہیں ا ور نعشوں کو حاصل کیاجاسکتا ہے ۔ انجیلا مرکل نے روس پر زور دیا کہ یوکرین کی حکومت اور باغیوں کے درمیان لڑائی بند کروانے اثر و رسوخ استعمال کرے ۔ روس پر سیاسی ذمہ داری ہے کہ وہ سیاسی حل نکالنے تعاون کرے ۔ برلن مین ایک نیوز کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے انجیلا مرکل نے کہا کہ اس بات کے اشارے موجود ہیں کہ طیارہ کو مار کر دیا گیا اور واقع کو ہمیں سنجیدگی سے لینا چاہئے ۔ اس واقعہ سے یہ ضرورت واضح ہوگئی ہے کہ یوکرین بحران کا فوری سیاسی حل نکالا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین ، روس اور یوروپی یونین کی تنظیم کے رابطہ کا ر فوری ملاقات کریں اور پائیدار جنگ بندی کروانے اور سیاسی حل برآمد کرنے فوری کارروائی کریں ۔ انجیلا مرکل نے کہا کہ گزشتہ واقعات سے یہ ضرورت اجاگر ہوجاتی ہے کہ سنجیدہ سفارتی اور سیاسی اقدامات کئے جانے چاہیں۔ انہوں نے روسی صدر پر زور دیا کہ وہ اپنا ثر و رسوخ استعمال کرکے مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کروائیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں