ملائیشیائی طیارہ کے 198 مسافرین کی نعشیں برآمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

ملائیشیائی طیارہ کے 198 مسافرین کی نعشیں برآمد

کیف؍ کوالالمپور
پی ٹی آئی
یوکرین کے تحقیق کنندگان نے ملائیشیائی مسافر بردار طیارہ کے حادثہ کے مقام پر سے298کے منجملہ198نعشوں کو برآمد کرلیا ہے ۔ مشرقی یوکرین میں امدادی کارکنوں نے بھی توثیق کی کہ جائے حادثہ سے کل196نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ ریلوے ورکرس نے کہا کہ حادثہ کے مقام پر دستیاب نعشوں کو ٹورس ٹاؤن میں واقعہ ریلوے اسٹیشن پر ایر کنڈیشنڈ بوگیوں میں رکھے ریفریج ریٹیڈ باکسوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ رائٹر کے نمائندے نے کہا کہ سرمئی رنگ کے ٹرک اسٹیشن پر دیکھے گئے اور اس میں ایر کنڈیشن کو کارکرد کردیا گیا تھا ۔ ایک ریلوے ورکر نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ بعض چیزیں منتقل کی گئی ہیں اور آپ اس تعلق سے جاننے کے لئے انتظار کریں ۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ بعض چیزوں میں نعشیں شامل تھیں۔ قبل ازیں آرگنائزیشن فارسکیوریٹی اینڈ کوآپریشن ان یوروپ(او ایس سی ای) نے کہا کہ اسے ایم ایچ 17طیارہ کو گرانے کے بعد سے ملنے والی نعشوں کی تعداد پر شکوک و شبہات ہیں کیونکہ ان نعشوں کو حاصل کرلیا گیا ہے یا وہاں سے منتقل کردیا گیا ہے ۔ او ایس سی ای کے مبصرین کے ترجمان مائیکل بوکیرکیف نے سی این ای کو یہ بات بتائی ۔ یوکرینی اسٹیٹ ایمرجنسی سرویسس نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں حادثہ کے مقام کے اطراف 33مربع کلو میٹر کے علاقہ میں تلاشی مہم میں380عملہ کے ارکان حصہ لے رہے ہیں ۔ مگر علیحدگی پسندوں کی جانب سے تلاشی مہم کو پیچیدہ بنادیا گیا ہے ۔
سی این این کے مطابق علیحدگی پسند ایس ای ایس یونٹ کے کاموں میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔ امدادی کارکنوں نے جمعہ کو کئی کلو میٹر پر پھیلے ہوئے طیارے کے ملبے کی تلاش کے دوران طیارہ کا بلیک باکس کا پتہ چلا لیا ہے۔ یوکرین نے اس علاقہ کو نوفلائی زون قرار دے دیا ہے ۔ جبکہ دیگر ایئر لائنوں نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پروازیں مشرقی یوکرین کے فضائی راستے سے ہوکر نہیں جائیں گی ۔ یاد رہے کہ جمعرات کی شب ملائشیا کا ایک مسافر بردار طیارہ مشرقی یوکرین میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں298افراد سوار تھے ۔ خدشہ ہے کہ طیارہ کو مار گرایاگیا ہے۔ ملائشیا ایئر لائنز کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعدا د و شمار کے مطابق طیارے پر192ولندیزی ، 27آسٹریلوی،44ملائیشیائی(جن میں15عملے کے ارکان بھی شامل ہیں) 12انڈونیشیائی اور10برطانوی مسافر سوار تھے ۔ دیگر مسافروں کا تعلق جرمنی ، بلجیم فلپائن اور کینیڈا سے تھا۔

198 bodies recovered from MH17 crash site

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں