پاکستان میں امریکی ڈرون حملہ - 11 طالبان ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-20

پاکستان میں امریکی ڈرون حملہ - 11 طالبان ہلاک

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے شورش زدہ شمالی مغربی قبائیلی علاقہ میں امریکی ڈرون حملہ میں11طالبان ہلاک ہوگئے ۔ عہدیداروں نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ افغانستان سے متصل سرحد پر شمالی وزیرستان میں داتہ خیل علاقہ کے موضع ڈوگامداخیل کے ایک مکان پر ڈرون طیارہ نے کئی میزائلیں داغیں ۔ ایک سیکوریٹی عہدیدارنے بتایا کہ پنجابی طالبان گروپ کے کم از کم11شورش پسند اس حملہ میں ہلاک ہوئے ۔ انہوں نے یہ وضاحت بھی کی کہ تمام مہلوکین کا تعلق ہندوستان سے متصل سرحد پر مشرقی صوبہ پنجاب میں ایک مضبوط اور منظم گروپ پنجابی طالبان سے تھا۔ ایک اور عہدیدار نے بتایا کہ مہلوکین میں ایک انتہائی مطلوب گروپ کا اہم رکن بھی شامل ہے ۔ انہوں نے تاہم تفصیلات بتانے سے انکار کیا ۔ 15جون سے شروع ہونے والی کارروائیوں کے بعد سے امریکی ڈرون حملہ کایہ تیسرا واقعہ ہے۔ ان کارروائیوں میں اب تک450عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں