طالبان حکومت سے سمجھوتہ کرنے تیار تھے - مولانا فضل الرحمن - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-08

طالبان حکومت سے سمجھوتہ کرنے تیار تھے - مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد
یو این آئی
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان ریاستی عمل دراری تسلیم کرنے کو تیار ہوگئے تھے ۔ انہوں نے کل منسٹرز انکلیو میں اپنی رہائش گاہ پر افطار ڈنر کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے مذاکراتی عمل کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کی وجہ سے شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا راستہ ہموار ہوگیا ۔، مولانا کا کہنا تھا کہ انہوں نے بارہا مقامی قبائلی جرگہ کو امن بات چیت میں کردار دئیے جانے کا مشورہ دیا لیکن حکومت نے ایک نہ سنی حالانکہ وزیر داخلہ چودہری نثار علی خان انہیں مسلسل اس حوالے سے یقین دہانی کرتے آئے تھے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک مرحلے پر طالبان علماء اور جرگے کی موجوگی میں اس شرط کے ساتھ ریاستی رٹ کے سامنے جھکنے پر تیار ہوگئے تھے کہ انہیں گرفتار کرنے کے بعد مقدمے نہیں چلائیں جائیں گے ۔ طالبان نے یہ بھی شرط رکھی تھی کہ ان کے جھکنے کوہتھیار ڈالنے کے بجائے مفاہمت کو نام دیا جائے ۔ جمعیت کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ فوجی آپریشن سے دہشت گردی کا مستقل حل نہیں نکلے گا کیونکہ عسکریت پسند ریاست کے خلاف اپنی لڑائی جاری رکھتے ہوئے عوام کے لئے مسائل پیدا کرتے رہیں گے۔ اگر آپریشن کا مقصد انہیں موجودہ ٹھکانوں سے بھگانا ہے تو یقیناًیہ اپنے اہداف حاصل کرلے گا، لیکن اگر آپ عسکریت پسندوں کامعاملہ حل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو انہیں علماء اور ریاستی حکام کے سامنے جھکانا ہوگا، انہوں نے خبردار کیا کہ جنگجو ملک کے شہری علاقوں میں خود کو منظم کررہے ہیں۔

The Taliban was ready to compromise with govt Maulana Fazlur Rehman

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں