پاکستان میں راج کپور کی خاندانی حویلی خستہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

پاکستان میں راج کپور کی خاندانی حویلی خستہ

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں ہندوستانی فلمی صنعت کے مشہور و مقبول اداکار راج کپور کا پشتینی مکان خستہ حالی کا شکار ہے ۔ جس کے جلد ہی ملبوں کا ڈھیر بن جانے کا اندیشہ ہے ۔ تقسیم ہند سے قبل کپور خاندان شہر کے قصہ خوانی بازار کے قریب ڈھکی میں اسی مکان میں سکونت پذیر تھا ۔ ڈان نے آج حکومت اور عوام کی توجہ کپور خاندان کے اس آبائی مکان کی خستہ حالی کی جانب مبذول کرائی۔ قدیم حویلی کے خالی کمرے اداس ہیں اور یہ اداسی ایسی ہے جیسے وقت خود اپنے گزر جانے پر(ماضی پر) ماتم کناں ہو۔ بوسیدہ اور سیلن زدہ دیواریں خود کو سپرد خاک کیاچاہتی ہیں۔ چاروں جانب موت جیسا سناٹا ہے ۔ اخبار کے نامہ نگاروں نے اس مکان کے دورہ کے بعد تحریر کیا کہ حویلی میں ایک ایک قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑ رہا تھا کہ وقفہ وقفہ سے چھت سے پلاسٹر اور ملبے گرتے رہتے ہیں ۔ اندر کا ماحول بستر مرگ پر پڑے مریض اور عیادت کو آئے شخص کے درمیان لا تعلقی کے رشتہ جیسا ہے جو قریب المرگ کے لئے امید کی کوئی کرن نہیں ہوتی تاہم اس کے بستر کے قریب کھڑا رہتا ہے ۔ عنقریب یہ حویلی ڈھکی کے ملبوں کا ایک حصہ بن جائے گی جس کی تہہ میں گمشدہ تہذیبیں دفن ہیں۔ حویلی خاموش ہے اور اس کے آس پاس سے گزرنے والے مقامی باشندے اس کی خستہ حالی کو محسوس کئے بغیر بے حسی سے گزرتے رہتے ہیں ۔ رپورٹ میں حویلی کے شانداردروازے اور مزین و مصنع( صناعی)جھروکوں کی ستائش انتہائی فراخدلی سے کی گئی ہے ۔ محل نما حویلی کسی شہزادے کی مملکت میں قیصر شاہی سے کم نہیں ۔

Raj Kapoors' ancestral home in Peshawar crumbling

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں