سابر متی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹ کا جائزہ لینے پاکستانی وفد کا دورہ ہند - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

سابر متی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹ کا جائزہ لینے پاکستانی وفد کا دورہ ہند

لاہور
پی ٹی آئی
پاکستان سے ایک چار رکنی وفد سابرمتی ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ پراجکٹ( ایس آر ڈی پی) کا جائزہ لینے کے لئے ہندوستان کا دورہ کرے گا جو وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا بڑا ترقیاتی پراجکٹ تھا جب وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے ، پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اس کے تعلق سے علم ہونے کے بعد ایس آر ڈی پی میں دلچسپی دکھائی ہے اور عہدیداروں پر زور دینا شروع کیا تھا کہ بعجلت ممکنہ اس کا دورہ کریں ۔ ڈان آن لائن نے لاہور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی( ایل ڈی اے) کے ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے یہ اطلاع دی ہے کہ آج سے شروع ہونے والے سہ روزہ دورہ پر لاہور کے کمشنر راشد محمود لانگریال کی زیر صدارت وفد لاہور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کے ڈائرکٹر جنرل احمد خاں چیما، لاہور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی اسٹراٹیجک پالیسی یونٹ کے سربراہ معظم سپرا اور شہری انفراسٹرکچر س پراجکٹ پر ایک ٹکنیکی ماہر؍ کنسلٹنٹ مصطفیٰ کمال چودھری پر مشتمل ہے ۔ جب سے لاہور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے ایک بیرونی کنسلنٹسی کی ٹکنیکی اعانت کے تحت راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے قابل عمل ہونے سے متعلق کام شروع کیا ہے وفد کا اصل مقصد ایس آر ڈی پی کاجائزہ لینا ہے اور اس کو لاہور میں قابل عمل بنانا ہے ۔ حکومت پنجاب کے ایک عہدیدار نے یہ بات کہی ۔ وزیر اعظم لاہور میں جاتی عمرا(ریونڈ) میں اپنی رہاش گاہ پر وقت بہ وقت آر آر یو ڈی پی پر مختلف بریفنگس کے دوران عہدیداروں سے کہا تھا کہ ہندوستان کا دورہ کریں ۔ ایک انتہائی حالیہ اجلاس میں انہوں نے ایک بار پھر عہدیداروں پر فوری طور پر ہندوستان کا دورہ کرنے اور احمد آباد میں ایس آر ڈی پی کا دورہ کرنے پر زور دیا اور آئندہ اجلاس میں پراجکٹ پر انہیں بریفنگ دینے کی ہدایت دی۔

Pakistan delegation visits India to study Sabarmati riverfront model

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں