تارکین وطن ملازمین کے ساتھ تعاون - ایمنسٹی انٹرنیشنل کی خصوصی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-21

تارکین وطن ملازمین کے ساتھ تعاون - ایمنسٹی انٹرنیشنل کی خصوصی مہم

نئی دہلی
آئی اے این ایس
ایمنسٹی انٹر نیشنل انڈیا اور یو اے ای اکسچینج انڈیا نے خلیجی خطہ میں ہندوستانی تارکین وطن کے حقوق انسانی سے محروم کرنے کے رویہ کے خلاف اور اس کے انسداد کے لئے گوٹو گلف وتھ رائٹس(پورے حقوق کے ساتھ خلیج کو جائیں ) سے موسوم مہم کا آغاز کیا ہے ۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ شعور بیداری مہم کے تحت تارکین وطن ورکرس کو ہندوستانی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق حاصل انسانی حقوق سے آگاہ کیاجائے گا ۔ مائیگریشن کے بااختیار چینلس سے متعلق اطلاعات فراہم کی جائیں گی اور روانگی سے قبل انہیں تربیت بھی دی جائے گی ۔ بے ضابطہ مائیگریشن کے خطرات سے بھی آگاہ کیاجائے گا ۔ تارکین وطن ورکرس اور ان کے خاندانوں کو ان ممالک میں تعاون نظام، ہندوستانی سفارتخانوں اور رضا کار تنظیموں سے متعلق مکمل آگاہی بہم پہنچائی جائے گی جہاں سے بوقت ضرورت مدد حاصل ہوسکتی ہے ۔ خلیج کو جانے کے خواہاں افراد کا استحصال ان کی روانگی سے قبل ہی شروع ہوجاتا ہے ۔ ان سے بھرتی فیس بہت زیادہ وصول کی جاتی ہے اور کنٹراکٹس سے متعلق بھی اندھیروں میں رکھاجاتا ہے جس کے سبب وہ خلیجی ممالک میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں کا شکار ہوتے ہیں ، جن میں انسانی اسمگلنگ اور جبری محنت بھی شامل ہے ۔

Amnesty International India and UAE Exchange India launch campaign to promote safe migration to Gulf

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں