دبئی ریڈیو مقابلہ میں ہندوستانی خاتون کے نام قطعہ اراضی انعام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-03

دبئی ریڈیو مقابلہ میں ہندوستانی خاتون کے نام قطعہ اراضی انعام

دبئی
پی ٹی آئی
امارات میں مقیم شوہر سے ملاقات کے لئے آنے والی نیو بیاہتا خاتون کو ایک ریڈیو اسٹیشن کے زیر اہتمام مقابلہ میں اپنے وطن مین ہی ایک قطعہ اراضی انعام میں حاصل ہوا ہے ۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق24سالہ وی سروتیمول شادی کے3ماہ بعد اپنے شوہر سے ملاقات کے لئے ویزٹ ویزا پر دبئی آئی تھی ۔ اسی دوران اسے یہ انعام حاصل ہوا ۔ سروتیمول ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئرنگ میں گریجویٹ ہیں ۔ خلیج ٹائمز نے رپورٹ میں وضاحت کی کہ ملیالم ریڈی اسٹیشن Hil-96.7ایف ایم کے زیر اہتمام ایک مقابلہ میں اپنے آبائی وطن کیرالا میں2500مربع فٹ کا ایک بیش قیمت پلاٹ انعام میں ملا ہے ۔ ان کے شوہر منیش نے ملازمت نہ ملنے کی صورت میں وطن واپسی پر انہیں ایک موبائل فون تحفہ میں دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ تاہم96.7ایف ایم کے پیش نظر منیش نے اپنی بیوی کے لئے موبائل فون دبئی پہنچتے ہی خریدا ۔ مقابلہ میں شریک ہونے والے سامعین کو چینل کے موبائل ایپس سے مفت پیامات روانہ کرنا تھا ۔ سر تیمول نے1922پیامات روانہ کئے جو ایک طرح سے نہایت ہی کم ہے کیونکہ دیگر سامعین نے کم از کم20ہزار پیامات روانہ کئے ۔ اس کے باوجود انعام ان کے نام آیا۔

Newly-wed Indian woman wins prime property in Dubai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں