چینائی میں جھونپڑیوں پر دیوار منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

چینائی میں جھونپڑیوں پر دیوار منہدم ہونے سے 11 افراد ہلاک

چینائی
پی ٹی آئی
20فٹ بلند دیوار کے گرنے سے11افراد ہلاک ہوگئے جن میں ایک بچہ اور چار خواتین شامل ہیں ۔ تروولور ضلع میں دیوار کے متصل جھونپڑیوں پر گرنے سے یہ ہلاکتیں واقع ہوئیں ۔ تروولور کے ضلع کلکٹر کے ویراراگھواراؤنے میڈیا کو بتایا کہ11افراد موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں میں9کا تعلق آندھرا پردیش سے ہے جب کہ ماباقی ٹاملناڈو سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ کمپاؤنڈ وال ایک خانگی کمپنی کی جانب سے تعمیر کی گئی تھی ۔ اس کمپنی کے مالکین راماناتھن اور اس کے بھائی بالو کوگرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایک19سالہ نوجوان ناگراج کو ملبہ سے زندہ نکالا گیا ہے اور اسے ہسپتال میں شریک کرادیا گیا ہے ۔ علاقہ میں گزشتہ رات شدید بارش ہوئی تھی ۔ جیے للیتا نے تعزیت کا اظہار کیااور مرنے والوں کے وارثین کو فی کس دو لاکھ روپے اور زخمیوں کے لئے50ہزار روپے بطور ایکس گریشیا کا اعلان کیا ۔ انہوں نے پولیس کو اس سانحہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ۔ پورور میں ایک 11منزلہ عمارت کے منہدم ہونے کے8دن بعد یہ واقعہ پیش آیا ۔ پورور میں عمارت کے منہدم ہونے سے61افراد فوت ہوگئے تھے ۔

11 killed in wall collapse in Chennai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں