تہاڑ جیل - رمضان میں 150 ہندو قیدیوں کا روزہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-07-07

تہاڑ جیل - رمضان میں 150 ہندو قیدیوں کا روزہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
تہاڑ جیل میں150سے زائد ہندو قیدی دیگر تقریباً2300مسلم قیدیوں کے ساتھ روزہ رکھ رہے ہیں ۔ تہاڑ جیل کے حکام نے بتایا کہ ہندو قیدیوں نے رمضان المبارک کے آغاز پر پہلے ہی دن سے اپنے ساتھی مسلم قیدیوں کے ساتھ روزہ رکھنا شروع کردیا۔ انہوں نے مکمل ایک ماہ روزے رکھنے کاعہد کیا ہے ۔ تہاڑ جیل کے پی آر او سنیل گپتا نے بتایا کہ قیدیوں نے باہمی اتحاد کی زبردست مثال قائم کی ہے جو قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزہ کا اہتمام کرنے والوں کے لئے جیل حکام کی جانب سے تمام انتظامات کئے جارہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ قیدیوں کے لئے نماز کی ادائیگی کا خصوصی اہتمام کیاجارہا ہے ۔ انہیں سحری اور شام میں افطار کے ساتھ خوراک فراہم کی جارہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق افطار میں قیدیوں کو خشک میوہ جات کے علاوہ جلیبی اور دیگر اسٹاکس دئیے جارہے ہیں ۔ گپتا نے بتایا کہ قیدی جیل کے اپنے وارڈس میں روزہ افطار کرنے کے بعد سلیس سے باہر آتے ہیں اور نماز مغرب ادا کرتے ہیں ۔ سنیل گپتا کے مطابق روزہ دار قیدیوں میں70خواتین قیدی شامل ہیں۔

Over 150 Hindu inmates keep Roza with 2,300 Muslims at Tihar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں