جدہ کے کنگڈم ٹاور میں دنیا کی سب سے تیز رفتار لفٹ لگائی جائیں گی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

جدہ کے کنگڈم ٹاور میں دنیا کی سب سے تیز رفتار لفٹ لگائی جائیں گی

Kingdom-Tower-Jeddah-world-fastest-elevators
جدہ اکنامک کمپنی( اے ای سی) نے سعودی عرب کو جدید ترین اور انتہائی عصری اور فلک بوس بلندیوں تک لے جانے والی ایلیو یٹر(لفٹ) ٹکنالوجی سے ہمکنار کرنے کا قدم اٹھایا ہے ۔ یہ کمپنی جدہ میں تعمیر ہونے والی دنیا کے سب سے زیادہ بلند عمارت ’’ کنگ ڈم ٹاور‘‘کی مالک اور ڈیولپر ہے ونیز جدہ کے شمالی علاقہ میں ایک شہر تعمیر کررہی ہے ۔ جے ای سی نے ایلیو یٹر اور ایسکسیلیٹر صنعت میں دنیا کی ایک مشہور کمپنی کون( KONE) کا تقرر ، دنیا کی سب سے زیادہ بلند عمارت کے لئے دنیا کے سب سے تیز رفتار اور سب سے زیادہ بلند ڈبل ڈیکر ایلیویٹرس کی فراہمی کے لئے کیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ کنگ ڈم ٹاور سعودی بن لادن گروپ کی جانب سے تعمیر کیاجارہا ہے ۔ 2018میں یہ تعمیر مکمل ہوگی اور اس عمارت کی بلندی ائد از ایک کلومیٹر ہوگی ۔ اس عمات میں دنیا کا سب سے زیادہ تیز رفتار ڈبل ڈیکر ایلیویٹر ہوگا جس کی رفتار فی سکنڈ10میٹر سے زیادہ ہوگی ۔ دنیا کا سب سے زیادہ بلند ایلیویٹر ہوگا۔ جے ای سی کے چیف اکزیکٹیو آفیسر منیب حمود نے بتایا کہ ’’ہم دنیا کا بلند ترین ٹاور تعمیر کررہے ہیں اور ہم نے دنیا کی انتہائی تیز رفتار ایلیویٹرس KONEکا انتخاب کیا ہے ۔ کیونکہ کون کمپنی ایسی ٹکنالوجی استعمال کرتی ہے جو تمام صنعتی حدود سے پار ہے اور اس کے ایلیویٹرس ، ان بلندیوں تک لے جاتے ہیں جو ماضی میں طے کردہ عمودی فاصلہ سے دگنا ہے ۔ علاوہ ازیں کون کمپنی کے ایلیویٹرس، ماحولیاتی اعتبار اور پائیداری کے معیارات کے تحت بھی اپنی مثال آپ ہیں ۔ کون کے صدر اور چیف اکزیکٹیو آفیسر ایم الا ہوتا نے بتایا کہ ہمیں خوشی ہے کہ جے ای سی نے ایلیویٹر کی فراہمی کے لئے ہمیں چنا ہے اور دنیا کی اس بلند ترین عمارت کے اس زبردست پراجکٹ میں ہماری شرکت پر ہم بے حد مسرور ہیں ۔ کنگ ڈم ٹاور میں65کون ایلیویٹرس اور اسکسیلیٹر س ہوں گے جن میں 2ڈبل ڈیک منی اسپیس ایلیویٹرس شامل ہوں گے جو انقلابی کون الٹرا روپ ہوائسٹنگ ٹکنالوجی سے آراستہ ہوں گے ۔ 2013میں اعلان کردہ کون الٹراروپ ،ایک نئی بلند ایلیوٹر ٹکنالوجی ہے جو روایتی اسٹیل روپ کے نقصانات کو دور کردیتی ہے ۔ کون کمپنی کنگ ڈم ٹاور کو کسٹم ، ڈیزائنڈ کار انیٹریئرس اور لینڈنگ دروازے بھی فراہم کرے گی ۔ کون کے کنٹرول سسٹمس اور پریمیم کون انفواسکرین ڈسپلے بھی فراہم کئے جائیں گے ۔

Kingdom Tower in Jeddah to have world's fastest elevators

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں