آبی پراجکٹس میں تاخیر اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا - نتن گڈ کری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

آبی پراجکٹس میں تاخیر اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا - نتن گڈ کری

مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ ، شاہراہیں اور جہاز رانی نتن گڈ کری نے آج کہا کہ واٹر پراجکٹس کی انجام دہی میں تاخیر اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے آڈیٹنگ اور واٹر پراجکٹس کے سماجی معاشی اثر کا اندازہ لگانے کے علاوہ ورک آرڈر کے لئے دوبارہ ٹنڈر طلب کرنے اور سٹلائٹ پر مبنی نگرانی ہوگی ۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ملک بھر میں چیک ڈیمس کی تخلیق کے ذریعہ پانی کی بچت کو ان کی حکومت اعلیٰ ترجیح دے گی ۔ یہاں دریاؤں کو جوڑنے پر ایک دو روزہ قومی ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی کی بچت کے طریقہ کے توسط سے پانی کی دستیابی میں تین گنای زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ تقریباً50لاکھ نوجوانوں کو رو زگار فراہم ہوگا اور غربت کے خلاف جدو جہد کی جائے گی۔ گڈ کری نے جن کے پاس دیہی ترقی، پنچایت راج اور پینے کے پانی اور سینٹیشن وزارت کے قلمدان بھی ہیں چھوٹے پراجکٹس کی ضرورت کو اجاگر کیا جو ٹکنالوجی کے جامع استعمال کے ذریعہ بیکار اراضی پر مبنی ہوں گے ۔ وزیر نے یہ دلیل پیش کی کہ بڑے ڈیمس پر نہ صرف لاگت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ اراضی کے حصول، کسانوں کے بے زمین ہونے اور وقت پر معاوضہ کی ادائیگی جیسے کئی مسائل پیدا ہوتے ہیں ۔ پانی کی دستیابی کو مواضعات کی مجموعی ترقی کے لئے ضروری قرار دیا ۔ انہوں نے اس حقیقت پر نکتہ چینی کی کہ حتی کہ آزادی کے65سال بعد بھی ہندوستان میں بیشتر مواضعات میں یا تو پانی نہیں ہے یا آلودہ پانی ہے۔انہوں نے کہا کہ دریاؤں کی صفائی کے لئے تمام کوششیں کی جائیں گی اور ان کی وزارت گنگا اور جمنا دریاؤں کے لئے ایک روڈ میاپ کو بے نقاب کرنے کی کارروائی میں تیار ہے ۔ وزیر نے آئندہ برسوں میں ایک لاکھ کلو میٹر شاہراہیں تعمیر ہوں گی اورپراجکٹ کے ساتھ مہاتما گاندھی قومی دیہی روز گار ضمانت ایکٹ سے جوڑتے ہوئے سڑکوں کے کنارے200کروڑ درخت لگائے جائیں گے ۔ جس سے تقریباً30نوجوان افراد کو روزگار کے فوائد حاصل ہوں گے ۔ گڈکری نے آنجہانی مرکزی وزیر گوپی ناتھ منڈے کو خراچ عقیدات پیش کیا جنہوں نے دریاؤں اور دیہی ترقی وزارت پر ورکشاپ طلب کیا تھا ۔ دہلی میں ایک المناک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔

Project delays won't be tolerated, says Gadkari

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں