ہند پاک نئی مکتوب ڈپلومیسی - نواز شریف کو مودی کا خوش آئند جواب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-14

ہند پاک نئی مکتوب ڈپلومیسی - نواز شریف کو مودی کا خوش آئند جواب

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایک نئی’’مکتوب ڈپلومیسی‘‘ کارکردہوگئی ہے ۔ وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے مکتوب کا جواب روانہ کیا۔ جس میں لکھا ہے کہ ان کی (مودی) کی تقریب حلف برداری میں شریف کی شرکت ان کے لئے(مودی کے لئے) باعث اعزا ز تھی ۔، مودی نے بتیا کہ ان کی حکومت’’تصادم و تشدد سے پاک ماحول میں شریف کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں ہے تاکہ باہمی تعلقات کی ایک نئی راہ متعین کی جائے۔ وزیر اعظم ہند نے طیران گاہ کراچی پر حال ہی میں ہوئے طالبان کے حملوں کی پرزور مذمت کی اور اس بربریت پسندانہ حملہ میں بے قصور جانوں کے اتلاف پر رنج کا اظہار کیا ۔ مودی، شریف کے’’مکتوب اظہار تشکر‘‘ کا جواب دے رہے تھے ۔ شریف کا یہ مکتوب انہیں گزشتہ جمعہ کو موصول ہوا تھا ۔ شریف نے اپنے ملک میں اس قیاس آرائی کو ختم کرنے کے لئے مکتوب ڈپلومیشی کو استعمال کیا کہ وہ(شریف) مودی کے ساتھ اپنی بات چیت سے مطمئن نہیں ہیں اور اس بات پر ناخوش ہیں کہ دہلی میں نہ تو کوئی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی اور نہ حیدرآباد میں باہمی بات چیت کے بعد کوئی مشترکہ بیان جاری کیا ۔ نریندرمودی کے ساتھ اپنی ملاقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شریف نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ وہ تمام تصفیہ طلب امور کو جن کا اب تک تصفیہ نہیں ہوا، خوش اسلوبی سے حل کرنے مودی کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں ۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ تصفیہ طلب امور سے شریف کا اشارہ مسئلہ کشمیر کی طرف تھا ۔ مودی نے اپنے جوابی مکتوب میں کہا ہے کہ’’ہندوستان اور پاکستان ے درمیان تعلقات، امن دوستی اور تعاون سے عبارت ہے ۔ اس طرح نوجونوں کو ایک مزید خوشحال مستقبل کے زبردست مواقع حاصل ہوسکتے ہیں اور سارے علاقہ میں ترقی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔ روزنامہ ڈان میں متین حیدر نے لکھا ہے کہ مودی نے اپنے مکتوب میں مزید کہا ہے کہ ’’باہمی تعلقات اور ہمارے نقاط نظر میں یکسانیت باعث حوصلہ افزائی ہے ‘‘۔ مودی نے شریف کی جانب سے ان کی(مودی) کی ولدہ کے لئے ساڑی تحفہ بھیجے جانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی والدہ نے اس جذبۂ خیر سگالی کی زبردست ستائش کی ہے۔’’میں اپنی والدہ کے لئے ساڑی کا تحفہ بھیجنے پر پھر ایک بار آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘

PM Modi writes letter to Nawaz Sharif, seeks 'new course' for India-Pakistan ties

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں