وزیراعظم مودی کا رمضان کے بعد دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-28

وزیراعظم مودی کا رمضان کے بعد دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا دورہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
وزیر اعظم نریندر مودی امکان ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے بعد دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کا دورہ کریں گے ۔ سنٹر سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ا س سنٹر کے صدر سراج الدین قریشی سے ملاقات کے دوران مودی نے اپنے دورہ کا تیقن دیا ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قریشی نے وزیر اعظم سے خواہش کی کہ وہ دہشت گردی کے کیسوں میں پھنسائے گئے مسلم نوجوانوں کے مسئلہ کا جائزہ لیں ۔ قریشی نے اس مسئلہ کی چھان بین کے لئے ایک آزاد جائزہ کمیٹی کے قیام کا بھی مطالبہ کیا ۔ مودی نے تیقن دیا کہ وہ اس معاملہ کا جائزہ لیں گے اور یہ کہ وہ(مودی)اس مسئلہ کی حساسیت سے واقف ہیں۔

Modi to visit Islamic Centre after Ramadan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں