دلیپ کمار کی سوانح حیات کی رسم اجرا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-11

دلیپ کمار کی سوانح حیات کی رسم اجرا

Dilip-Kumar-autobiography-The-Substance-And-The-Shadow
امیتابھ بچن اور عامر خان نے یہاں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں افسانوی اداکار دلیپ کمار کی سوانح حیات کا رسم اجرا انجام دیا ۔ اجراء کی اس تقریب میں یہاں بالی ووڈ کی کئی اہم شخصیتوں نے شرکت کی ’’صفات اور سایہ‘‘ کے عنوان پر کتاب مصنف ادئے تارہ نائر نے تحریر کی ہے جو بالی ووڈ کے سینئر اداکار کے قریبی خاندانی دوست ہیں ۔ دلیپ کمار کی زندگی کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے ۔ جس میں ان کے بچپن ، کیرئیر اور ان کی زندگی کے نشیب و فراز ، ان کے خاندان کے علاوہ دیگر پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ افسانوی اداکار کی اہلیہ سائرہ بانو نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ’’آج کی شام خصوصی ہے اور ہم کو امید ہے کہ ہر کوئی ان کی سوانح حیات کو پسند کرے گا ۔ مجھے آج عظیم احساس ہورہا ہے کہ یہ ایک خواب ہے جو میرے لئے حقیقت بن گیا ۔ ہر کوئی ان کے بچپن پرورش کے تعلق سے آپ ان سے سنیں گے ۔ پہلی مرتبہ انہوں نے اس تعلق سے اظہار خیال کیا ہے۔ ’’فلم اداکار عامر خان نے پرسون جوشی کی جانب سے تحریرکردہ ایک نظم سنائی اور چند اداکار سینئر اداکار کے تعلق سے ان کے تجربات میں شراکت کے لیے شہ نشین پر آئے۔ عامر خان نے کہا کہ یہ ایک بڑا دن ہے اور میں یوسف صاحب(دلیپ کمار) کا ایک بڑا مداح ہوں ۔ یہ ایک یادگار دن ہے ۔ وہ میرے کیرئیر کے دنوں سے میرے لئے ایک تحریک پیدا کرنے والی شخصیت رہے ہیں ، میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے ۔ جب کبھی میں انہیں دیکھتا ہوں مجھے احساس ہوتا ہے کہ میں ہر وقت دریافت کررہا ہوں ۔، اس موقع پر میری یہاں موجودگی میرے لئے بے انتہا مسرت کا باعث ہے ۔ میں کتاب پڑھنے کا خواہاں ہوں جہاں ہم کو انکی زندگی ، ان کے تجربہ کے تعلق سے جاننے اور کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا ۔ اس تقریب کا اہتمام فلم ساز کرن جوہر نے کیا تھا اور اس میں بالی ووڈ کی شخصیتوں جیسے جیتندر ، وجینتی مالا، زینت امان، ڈینی ڈینگوژوپا، جاوید اختر ، سلیم خان ،استاد امجد علی خان، دھرمیندر ، مادھوری دکشت ، پرینکا چوپڑا ، سبھاش گھئی ، راجیو ہیرانی ، سنجے لیلا بنسالی، رتیش دیشمکھ کرن راؤاور دیگر نے شرکت کی ۔

Stars pay tribute to veteran actor Dilip Kumar at biography launch

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں