دارجلنگ کے حالات سے نمٹنا ممتا بنرجی کے لئے بڑا چیلنج - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-03

دارجلنگ کے حالات سے نمٹنا ممتا بنرجی کے لئے بڑا چیلنج

اپنے دور اقتدار میں بہت ہی حکمت عملی سے علاحدہ گورکھا لینڈ کے مسئلہ کو سلجھانے کا اعزاز حاصل کرنے والی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے لئے اب دار جلنگ میں امن و امان کا قیام اور ریاست کو تقسیم سے محفوظ رکھنا ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے ۔ ممتا بنرجی اس وقت شمالی بنگال کے دورہ پر ہیں ۔ ایسے میں ترنمول کانگریس کے لیڈران اور پارٹی ورکر کو امید ہے کہ ممتا بنرجی انہیں گائیڈ لائن ضرور دیں گی دارجلنگ اور گورکھا لینڈ کے ایشو کس طرح ہینڈل کیاجائے گا۔ شمالی بنگال کے ترقی پروجیکٹ کے وزیر گوتم دیو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی شمالی بنگال ایڈ منٹسٹر یٹو ایجنڈے کے تحت آئی ہوئی ہیں۔ مگر اسکے ساتھ ہی انہیں اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اس دورہ کے دوران دار جلنگ کے حالات پر غور کریں گی ۔ لوک سبھا انتخابات کے بعد دارجلنگ کا ایشو ترنمول کانگریس کے لئے کافی اہم ہوگیا ہے ۔ دار جلنگ کی سب سے اہم سیاسی جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ نے ترنمول کانگریس سے رشتہ منقطع کرکے بی جے پی سے دووستی کرلی ے ۔ ترنمول کانگریسنے فٹ بالر بائچنگ بھوٹیا کو یہاں سے امیدوار بنایا تھا اسی مسئلہ پر دونوں کے درمیان اختلافات ہوگئے تھے ۔ مورچہ نے بی جے پی کے ایس ایس اہلو الیہ کو حمایت کردیا اور وہ1.97لاکھ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ۔ مورچہ اب این ڈی اے کا حصہ بن چکی ہے۔ اس نے ترنمول کانگریس سے دوری بنالی ہے اور مغربی بنگال اسمبلی میں اپنے ممبران کو اپوزیشن کے بنچ پر بیٹھنے کو کہا ہے ۔ شمالی بنگال کے ترنمول کانگریس کے ایکا یک سینئر لیڈر کا کہنا تھا کہ ہمیں نہیں معلوم ہے کہ کیا مورچہ کے خلاف ہم صف آرا ہونا چاہئے یا پھر ایک بار ہمیں ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہئے ۔ پارٹی ورکروں کو امید ہے کہ پارٹی قیادت جلد ہی اس پر گائڈ لائن جاری کرے گی ۔ گورکھا جن مکتی مورچہ کو مرکز میں بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کی وجہ سے کافی پر امید ہے کہ ایک بار پھر علاحدہ گورکھا لینڈ کی تشکیل کا مطالبہ تیز ہوگا اور مرکزی حکومت اس سلسلہ میں پہل کرے گی ۔ ایک طرف جہاں مورچہ کے لئے پہاڑ پر اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج ہے اور اس کے لئے ضروری ہے کہ علاحدہ ریاست کی تشکیل کے لئے کچھ اقدامات ہوں ۔ہیں ممتا بنرجی کی حکومت جو مختلف پروجیکٹ کے ذریعہ دارجلنگ میں علاحدگی کی تحریک کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہیں ان کے لئے یہاں کے عوام کے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے ترقیاتی امور میں تیزی اور مورچہ کی صف بندی سے نمٹنا بھی ایک بڑا چیلنج ہے ۔

Darjeeling challenge for Mamata Banerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں