آندھرا پردیش اور تلنگانہ سکریٹریٹ کے درمیان رکاوٹیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-06-22

آندھرا پردیش اور تلنگانہ سکریٹریٹ کے درمیان رکاوٹیں

Bifurcation-of-Secretariat-complete-in-Hyderabad
آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے سکریٹریٹ کے درمیان کل رات رکاوٹیں لگا دی گئیں ۔ ان بیری کیڈس کے قریب مرکزی نیم فوجی دستوں کو تعینات کردیا گیا۔ واضح رہے کہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد سکریٹریٹ کے مختلف بلاکس دونوں ریاستوں میں تقسیم کئے گئے ہیں جہاں کل رات بیری کیڈس لگا دئیے گئے اور سیکوریٹی بڑھادی گئی۔ ان رکاوٹوں کو دیکھ کر ملازمین پریشان ہوگئے کیونکہ اس کی وجہ سے آندھرا پردیش کے سکریٹریٹ سے تلنگانہ اور تلنگانہ کے سکریٹریٹ سے آندھرا سکریٹریٹ آنے جانے والے ملازمین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ کیبٹن کے لئے آندھرا کے ملازمین کو تلنگانہ سکریٹریٹ کے حصہ میں جانا پڑتا ہے لیکن اب اچانک بیریکیڈس لگانے سے ان ملازمین کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Bifurcation of Secretariat complete in Hyderabad

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں