hyderabad old city news - حیدرآباد پرانے شہر کی خبریں 2014-may-07 |
اعتماد نیوز
یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ سینئر صحافی جناب محمد احمد مرزا(مرزا جاوید)نیوز ایڈیٹر"اعتماد" کا مختصر علالت کے باعث منگل 6مئی کی علی الصبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہار شنبہ 7مئی کو بعد نماز فجر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرۂ میر مومنؒ سلطان شاہی کے عقبمیں واقع دائرۂ فائق حسین شاہؒ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ جناب مرزا جاوید طویل عرصہ سے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین سے وابستہ رہے ۔ بھارت نیوز سرویس سے انہوں نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کیا اور روز نامہ’اعتماد، کے آغاز سے ہی وہ اس سے وابستہ رہے ۔ مختلف اہم شخصیتوں کے انٹر ویو اور اہم واقعات کی رپورٹنگ کا انہیں اعزاز حاصل رہا۔ پرسہ دینے اور میت کا دیدار کرنے والوں میں صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹراسد الدین اویسی ایم پی، جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس لیجسلیچر پارٹی ، جناب برہان الدین اویسی چیف ایڈیٹر اعتماد ، مجلسی ارکان اسمبلی، کارپوریٹرس ،کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ مزید تفصیلات9542224290اور8801906790پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
Hyderabad news, old city news, hyderabad deccan old city news, news of old city
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں