پی ٹی آئی
گورنر آندھرا پردیش ای ایس ایل نرسمہن نے آج اعلی سرکاری عہدیداروں کو پھر ایک مرتبہ ہدایت دی کہ وہ ریاست کی تقسیم تک سرکاری محکموں کے آفس چمیبرس کا جائزہ لیں اور شخصی طور پر مفوضہ فرائض کی انجام دہی نگرانی کریں ۔ انہوں نے معتمد مقننہ ایس راجہ سیتا رام کو ہدایت دی کہ وہ قانون ساز اسمبلی اور کونسل کے ہالس کو تیار رکھنے کے لئے مناسب اقدامات کریں اور20مئی سیقبل سیول ورکس مکمل کرلیں ۔ راج بھون میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں عہدیداروں نے اپنے اپنے محکمہ کے الاٹ کردہ اثاثہ جات(عمارات) سکریٹریٹ میں مختلف محکمہ جات کو مختص کردہ گوشوں ، پولس بلڈنگس کی تجدید سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔ چونکہ قانون اے پی تنظیم جدید2014،2جون سے وجود میں آرہا ہے ۔ گورنر نے مجوزہ قانون سے متعلق تشکیل کردہ مختلف کمیٹیوں کی جانب سے پیش کردہ تمام سفارشات کو قبول کرلیا اور چیف سکریٹری پی کے موہنتی سے خواہش کی کہ وہ انہیں مرکز کو ارسال کریں۔ریاستی گورنر نے چیف سکریٹری اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ ان امور کی ایک فہرست تیار کریں اور اسے مرکزی وزارت داخلہ کے سکریٹری کو پیش کیا جائے جو توقع ہے کہ جاریہ ماہ کے دوسرے ہفتہ میں حیدرآباد کا دورہ کریں گے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکریٹریٹ کے اے بی سی ڈی بلاکس کس ریاست تلنگانہ کو الاٹ کئے جائیں گے جب کہ ایچ اے ایل بلاکس ریاست آندھرا پردیش کو دئیے جائیں گے ۔ سیکوریٹی ونگ نے مختلف متبادلات کا جائزہ لینے کے بعد تجویز پیش کی کہ لیک ویو گیسٹ ہاؤز کو آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کیمپ آفس کے دور پر مختص کیا جائے ۔ اسی طرح یہ بھی تجویز پیش کی گئی کہ باغ عامہ کے جو بلی ہال میں آندھرا پردیش کی قانون ساز کونسل کا پہلا اجلاس منعقد کیا جائے ۔ پرنسپل سکریٹری ناگی ریڈینے کنٹراکٹ کمیٹی کی سفارشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تمام کنٹراکٹ کاڈاٹا بیس دونوں ریاستوں کے لئے قابل استعمال ہوگا جو کہ آج لائن سسٹم ڈیولپ کرتے ہوئے اسے کار کرد بنایا جاسکتا ہے ۔
AP bifurcation: Governor reviews allotment of office assets
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں