رشوت خور افسروں کے خلاف تحقیقات کے لئے منظوری ضروری نہیں - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

رشوت خور افسروں کے خلاف تحقیقات کے لئے منظوری ضروری نہیں - سپریم کورٹ

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ رشوت ستانی کیسس میں سرکاری عہدیدارں پر مقدمہ چلانے یا ان سے پوچھ تاچھ کرنے کے لئے سی بی آئی کو کسی منظوری یا اجازت حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سپریم کورٹ نے یہ رولنگ ، بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی درخواست پر دی ۔ اس درخواست کے ذریعہ قانون انسداد رشوت ستانی (پی سی اے) کی دفعہ97کے جوازکو چیلنج کیا گیا تھا ۔ دفعہ کے تحت تحقیقاتی ایجنسی کے لئے یہ لازمی قرار دیاگیاتھا کہ وہ چارج شیٹ داخل کرنے سے قبل حکومت کی منظوری حاصل کرے۔ آج عدالت کی رولنگ سے ان سیاستدانوں اوربیوروکریٹس پر ایک اور ضرب پڑی ہے جنہیں رشوت ستانی الزامات کا سامنا ہے ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ منظوری کا تحفظ صرف ان سرکاری عہدیداروں کے لئے جو اپنے سرکاری فرائض انجام دے رہے ہوں اور ان کے لئے نہیں ہے جنہیں رشوت ستانی کا سامنا ہے۔

No government permission needed to probe officers above Joint Secretary: SC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں