پی ٹی آئی
جنتال دل یو کے صدر شردیادو نے انتخابی ریالی میں اسٹیج کے پس منظر میں بھگوان رام کی تصویر استعمال کرنے پر نریندر مودی کو نشانہ تنقید بناتے ہوئے آج الزام عائد کیا کہ رام مندر مسئلہ بی جے پی کا خفیہ ایجنڈہ ہے ،اورپارٹی نے ملک میں فرقہ پرستی کو فروغ دینے وارانسی کو اپنا مبدا بنایا ہے۔ شردیادو نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ رام مندر مسئلہ بی جے پی کا خفیہ ایجنڈہ ہے ۔ وہ سارے ملک میں فرقہ پرستی پھیلانا چاہتے ہیں اور اسی مقصد سے انہوں نے وارانسی کو اپنامرکز بنایا ہے ۔ جنتادل یو کے صد رعام آدمی پارٹی سربراہ اروند کجریوال کی انتخابی مہم چلانے مندروں کے شہر آئے ہوئے تھے ۔ انہوں ںے کہاکہ ان کی پارٹی کجریوال کی تائید کررہی ہے تاکہ ملک کو فرقہ پرست طاقتوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ شردیادو نے شہر میں مختلف مقامات پر جلسوں سے خطاب کیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ گجرات کے ترقیاتی ماڈل کے جھانسہ میں نہ آئیں اور کجریوال کی تائید کریں ۔ انہوں نے آنجہانی ماہر ماحولیات ویر بھدرا مشرا کی یہاں تلسی گھاٹ پر واقع قیام گاہ کا دورہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ یادونے کہا کہ چالیس برسوں پر محیطان کے سیاسی کیریئر میں انہوں نے کئی مرتبہ پالیمنٹ میں گنگا کا مسئلہ اٹھایا تاکہ اس کی آلودگی دور کی جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اگر اس دریا کو نہیں بچایا جاسکا تو مستقبل قریب میں عوام کوپانی کے بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Ram temple issue BJP's hidden agenda: Sharad Yadav
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں