سہارا صدر نشین سبرتا رائے کی درخواست خارج سپریم کورٹ کا اقدام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

سہارا صدر نشین سبرتا رائے کی درخواست خارج سپریم کورٹ کا اقدام

نئی دہلی
یو این آئی
سپریم کورٹ نے سہارا گروپ کے صدرنشین سبرتارائے کی وہ درخواست آج خارج کردی جس کے ذریعہ جیل میں ان کی حراست کو چیلنج کیا گیاتھا۔ سپریم کورٹ نے رائے کو تحقیر عدالت کی پاداش میں جیل بھیج دیا تھا کیونکہ وہ (رائے) قبل ازیں عدالت میں شخصی طور پر حاضرہونے سے قاصر رہے تھے ۔ سپریم کورٹ نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ ان (کی کمپنی) کے سرمایہ کاروں کو جملہ20ہزار کروڑ روپے رقم واپس کردیں ۔ اس حکم کی عدم تعمیل پر رائے جیل میں ہیں ۔ سہارا گروپ کے دیگر2ڈائریکٹرس بھی جیل میں محروس ہیں ۔ سہارا گروپ کے صدر نشین کی طرف سے عدالت میں سینئر وکیل رام جیٹھ ملانی پیش ہوئے ۔ جسٹس کے ایس رادھا کرشنن اور جسٹس جے ایس کیہر نے جیٹھ ملانی سے کہا کہ ضمانت پر رہائی کے لئے ان کے موکل کو10ہزار کروڑ روپے ڈپازٹ کرانا ہوگا ۔ سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا(سیبی) کے بموجب کیس،اخفائے دولت کا کیس ہے ۔ پی ٹی آئی کے بموجب سہارا گروپ اور اس کے صدر نشین سبرتارائے کے ہتھکنڈوں سے بیزار ہوکر سپریم کورٹ نے آج کہا ہے کہ غیر سنجیدہ مقدمات سے نمٹنے ،دباؤ سے نمٹنے،ججوں کو"مافوق البشر" ہونے کی ضرورت ہے ۔ عدالت نے کہا کہ مقننہ مصارف کی لازمی ادائیگی کے لئے ایک ضابطہ وضع کرے " میکانزم تیار کرتی ہے جس کے تحت فریقین مقدمات کو جیتنے والے فریق کو مصارف ادا کرنا پڑتا ہے ۔ جسٹس کے ایس رادھا کرشنن ،جسٹس جے ایس کیہر پر مشتمل بنچ کے خلاف سبرتا رائے نے جانبداری اور دیگر الزامات عائدکئے تھے ۔ سبرتا رائے کو جیل بھیج دئیے جانے پر انہوں نے یہ الزامات عائد کئے تھے۔بنچ نے حیرت ظاہر کرتے ہوئے پوچھا کہ ایسے مقدمات سے نمٹنے آخری کسی جج کو کاہے کا بنا ہوا ہونا چاہئے۔

Subrata Roy to remain in Tihar: SC rejects bail plea, slams Sahara chief for playing mind games

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں