ٹو جی اسپکٹرم - سی بی آئی وزیر اعظم سے پوچھ تاچھ کرے - بی جے پی مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

ٹو جی اسپکٹرم - سی بی آئی وزیر اعظم سے پوچھ تاچھ کرے - بی جے پی مطالبہ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
بی جے پی نے آج مطالبہ کیا ہے کہ2Gاسپکٹرم کیس میں سی بی آئی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے پوچھ تاھ کرے ۔قبل ازیں سابق وزیر ٹیلی کام اے راجہ نے ایک عدالت کو بتایاتھا کہ ہر فیصلہ مبینہ طور پر وزیر اعظم کی"رضامندی" سے کیاجاتا تھا ۔ بی جے پی ترجمان پرکاش جاودیکر نے کہا کہ عدالت میں اے راجہ کا شہادتی بیان"صدمہ انگیز" ہے۔"اب سی بی آئی کو چاہئے کہ وہ2Gمسئلہ پر وزیرا عظم سے پوچھ تاچھ کرے ۔ یہ معاملہ چونکہ عدالت میں ہے، وزیر اعظم سے پوچھ تاچھ نہ ہونے کی صورت میں تحقیقات مکمل نہیں ہوں گی ۔ اب یہ بات واضح ہے کہ وزیر اعظم بھی اس اسکام میں ملوث ہیں"۔2Gاسپکٹرم کیس کے ایک اہم ملزم اے راجہ نے جنہیں مقدمہ کا سامنا ہے، کل، منموہن سنگھ کا نام گھسیٹنے کی کوشش کی تھی اور کہا تھا کہ تمام اقدامات"یکطرفہ نہیں بلکہ وزیر اعظم کی رضامندی سے کئے گئے"۔ پرکاش جاودیکر نے کہا کہ"سابق وزیرٹیلی کام کا،عدالت سی بی آئی میں انکشاف نہایت سنگین ہے۔ ہزاروں(متعدد) سوالات کا جواب دیتے ہوئے راجہ نے بڑی وضاحت کے ساتھ کہا ہے کہ2Gکے بارے میں ہر فیصلہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کیا گیا"۔ جاودیکر نے کہا کہ اس مسئلہ پر وزیر اعظم قوم کو جوابدہ ہیں۔ بی جے پی لیڈر نے یوپی اے حکومت کو"ایسی انتہائی خطرناک رشوت خور حکومت قرار دیاجو ہندوستان میں کبھی نہیں دیکھی گئی تھی"۔ انہوں نے کامن ویلتھ گیمس اسکام کا بھی حوالہ دیا۔

CBI must interrogate PM in 2G scam case, demands BJP

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں