آسام میں گڑبڑ زدہ اضلاع میں مہلوکین کی تعداد 36 - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

آسام میں گڑبڑ زدہ اضلاع میں مہلوکین کی تعداد 36

گوہاٹی
پی ٹی آئی
آسام کے گڑبڑزدہ اضلاع سے آج مزید2نعشیں دستیاب ہوئیں۔ اس طرح انتہا پسندوں کے ہاتھوں قتل عام میں مہلوکین کی تعداد36ہوگئی۔ آج کسی بھی مقام سے تشدد کے تازہ واقعہ کی اطلاع نہیں ملی اور کرفیو زدہ علاقوں میں کرفیو میں8گھنٹوں کی نرمی دی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ کل رات بارپیٹا روڈ کے قریب دریائے بیکی سے7سالہ لڑکی کی نعش نکالی گئی ۔ ضلع بکسامیں آجایک35سالہ خاتون کی نعش دستیاب ہوئی ۔ نعشوں پر گولیوں کے کوئی نشانات نہیں تھے ۔ شبہ ہے کہ لڑکی اور خاتون گزشتہ جمعرات کو این ڈی ایف بی(ایس) انتہا پسندوں کے حملوں کے دوران فرار ہونے کی کوشش میں فوت ہوگئیں ۔ گزشتہ جمعہ کی رات کو بکسا میں نافذ کردہ کرفیو میں آج صبح10بجے سے8گھنٹوں کی نرمی دی گئی ۔ کوکرا جھار میں6گھنٹوں اور چیرنگ میں8گھنٹوں کی نرمی دی گئی۔ اسی دوران آسام انسانی حقوق کمیشن نے حکومت آسام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کے واقعات میں محکمہ جنگلات کے6ارکان عملہ کے مبینہ ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کرائی جائیں ۔ کمیشن نے مقامی میڈیا کی اطلاعات کی بنیاد پر از خود عدالتی کاروائی شروع کردی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ بوڈو علاقائی انتظامی اضلاع( بی ٹی اے ڈی)میں گزشتہ یکم مئی کو پھوٹ پڑے تشدد میں محکمہ جنگلات کے6ارکان عملہ مبینہ طور پر ملوث تھے ۔ ان ارکان نے محکمہ جنگلات کے اسلحہ استعمال کئے تھے اوربعض تنظیموں سے ہاتھ ملا لئے تھے۔ ترون بھوکن کے واحد رکنی کمیشن نے حکومت آسام کونوٹسجاری کی ہے اور اندرون45دن رپورٹ پیش کرنے کی خواہش کی ہے ۔ کئی تنظیموں جیسے آل آسام مسلم اسٹوڈنٹس یونین،بی جے پی اقلیتی سل اور مارکسی پارٹی نے احتجاجی مارچ منظم کئے ،جلسے منعقد کئے اور حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اشرار کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

Assam violence toll rises to 36, curfew relaxed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں