جموں و کشمیر میں نظم و نسق میں اصلاحات لانے کا فیصلہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-31

جموں و کشمیر میں نظم و نسق میں اصلاحات لانے کا فیصلہ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
لوک سبھا انتخابات میں صٖایہ ہونے کے بعد جموں و کشمیر میں حکمراں نیشنل کانفرنس ۔ کانگریس اتحاد نے عوام تک رسائی حاصل کرنے اور نظم و نسق میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عمر عبداللہ کے معتمد سیاسی تنویز صادق نے بتایا کہ چیف منسٹر پارٹی کیڈرس سے ملاقات کررہے ہیں اور ہم عوام دوست حکومت بننے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ہم حکمرانی کو بہتر بنانے سماج کے ہر گوشہ سے فیڈبیاک حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ایک ایسے وقت جب کہ اسمبلی انتخابات کے لئے صرف چند ماہ باقی رہ گئے ہیں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کھوئی ہوئی بنیادوں کو دوبارہ حاصل کرنے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ عمر عبداللہ نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران نوجوانوں کو راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اپنے ای میل پتہ کو منظر عام پر لایا ہے ، پری پیڈ ایس ایم ایس سرویس پر امتناع برخواست کردیا ہے اور ریاست کی دو سالہ اسٹائی فنڈ رکروٹمنٹ پالیسی کو ختم کرنے کے اقدامات کئے ہیں ۔ کانگریس کے ریاستی جوائنٹ سکریٹری سلمان نظامی نے کہا کہ نوجوانوں کی کثیر تعداد میں بھرتی سے رائے دہندوں میں مخالفت کے رجحانات کم ہوجائیں گے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پارلیمانی انتخابات میں ایسے ہی رجحانات دیکھے گئے ۔ نظامی نے کہا کہ اگر نوجوان ہمارے ساتھ ہوں تو فرقہ وارانہ طاقتوں کو دور رکھا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس عوام تک مناسب طور پر رسائی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض ارکان پارلیمنٹ اپنے حلقوں سے غائب رہے ۔ بعض معاملات میں ایم پی ایل اے ڈی فنڈس کا استعمال کیا گیا ۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدر سیف الدین سوز نے بتایا کہ مذہبی خطوط پر رائے دہندوں کی تقسیم بھی اس اتحاد کی شکست کی بڑی وجہ رہی ہے ۔ میڈیا نے مودی کی لہر پیدا کی تھی ۔ الیکشن کمیشن ملک میں فسادات کے بعد پیش آنے والے واقعات پر قابو پانے میں ناکام رہا چاہے وہ مظفر نگر ہو یا کشٹوار۔

Jammu and Kashmir administration reform

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں