انڈونیشیا میں نیوکلیر تجربہ پر پابندی کے موضوع پر کانفرنس - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-20

انڈونیشیا میں نیوکلیر تجربہ پر پابندی کے موضوع پر کانفرنس

جنوب مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل خطہ کے دور افتادہ ممالک کی نیو کلیائی تجربہ پر پابندی سے متعلق کانفرنس آج جکارتہ میں شروع ہوگئی ۔ اس دو روزہ کانفرنس میں21ممالک کے50ماہرین شرکت کررہے ہیں۔ اس کانفرنس میں اقوام متحدہ کی امن اور تخفیف اسلحہ معاملات کی علاقائی یونٹ اور یوروپی یونین کے نمائندے بھی شریک ہوں گے ۔ انڈونیشیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد سائنس اور امن کے شعبہ میں سی ٹی بی ٹی تکنیک کے فوائد اس میں شامل ممالک تک پہنچاجانا ہے ۔ کانفرنس میں علاقہ میں امن اور استحکام کے لئے سی ٹی بی ٹی کیرول پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

Indonesia hosts regional conference on nuclear test ban

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں