8واں انتخابی مرحلہ - نائیڈو اور جگن موہن اہم امیدواروں میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

8واں انتخابی مرحلہ - نائیڈو اور جگن موہن اہم امیدواروں میں شامل

حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلگو دیشم سربراہ این چندرا بابو نائیڈو، صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی وائی ایس جگن موہن ریڈٰ ، مرکزی وزراء کشور چند دیو، ایم ایم پلم راجو، پنابکا لکشمی اور سابق مرکزی وزیر ڈی پورند یشوری ان اہم امیدواروں میں شامل ہیں جو7مئی کو سیماآندھرامیں منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں ۔ چندرا بابو نائیڈو ، اپنے آبائی ضلع چتور کے حلقہ اسمبلی کپم سے دوبارہ انتخابی میدان میں ہیں ، جہاں سے وہ1989ء سے نمائندگی کررہے ہیں ۔ تلگو دیشم سربراہ کے برادر نسبتی اور تلگو اداکار بالا کرشنا بھی اس مرتبہ ضلع اننت پور کے حلقہ اسمبلی ہندو پور سے تلگو دیشم امیدوار بنائے گئے ہیں۔ جگن موہن ریڈی پہلی مرتبہ اپنے آبائی ضلع کڑیہ کے حلقہ اسمبلی پلی ویندلا سے مقابلہ کررہے ہیں ۔ ان کی والدہ اور پارٹی کی اعزازی صدر وائی ایس وجئے اماں حلقہ لوک سبھا وشاکھا پٹنم سے پارٹی امیدوار بنائی گئی ہیں ۔ آندھرا پردیش بی جے پیکی ریاستی صدر ہری بابو، وجئے اماں کے اہم حریف ہیں ۔ تلگو دیشم اور بی جے پی متحدہ طور پر انتخابات کامقابلہ کررہے ہیں ۔ سینئر کانگریس لیڈر کشور چند ردیو ، حلقہ لوک سبھا ارکو سے دوبارہ انتخابی میدان میں ہیں ۔ مرکزی وزیر فروغ انسانی وسائل ایم ایم پلم راجو دوبارہ حلقہ لوک سبھا کاکی ناڈا سے پارٹی امیدوار بنائے گئے ہیں۔قبل ازیں وہ اس حلقہ کی3مرتبہ نمائندگی کرچکے ہیں۔ اس مرتبہ انہیں عوام کی مخالفتکا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جو آندھرا پردیش کی یکطرفہ تقسیم کے خلافبرہم ہیں۔ ریاست کی تقسیم کے خلاف احتجاج کے ور پر کانگریس س مستعفیٰ ہوکر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والی ڈی پورندیشوری حلقہ لوک سبھا راجم پیٹ سے مقابلہ کررہی ہیں ۔ سیما۔آندھرا کے175اسمبلی اور لوک سبھا کے25حلقوں کے لئے زائد از3.67ووٹرس اپنے حق رائے دہی سے استفادہ کریں گے۔

Lok Sabha polls 8th phase - Naidu and jagan contesting

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں