آندھرا پردیش تقسیم - سیما آندھرا میں آر ٹی سی کو نقصان کا اندیشہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-05-07

آندھرا پردیش تقسیم - سیما آندھرا میں آر ٹی سی کو نقصان کا اندیشہ

حیدرآباد
دکن کرانیکل رپورٹ
آندھرا پردیش ریاست کی تقسیم کے اعلان کے بعد عہدیدار تمام محکموں کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی کاروائیوں میں لگ گئے ہیں ۔ ایسے میں اے پی آر ٹی سی بھی عہدیداروں کے لئے دردسربنا ہوا ہے ۔ ایک جانب ریاست کی تقسیم سے سیماآندھرا آر ٹی سی کو ہونے والے نقصان کا خطرہ ہے تو دوسری جانب دونوں ریاستوں کے آر ٹی سی ہیڈ آفس کو شہر حیدرآباد میں قائم کرنے کامسئلہ ہے ۔ آر ٹی سی کو10:13تناسب سے تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔ سب سے بڑے اس کارپوریشن کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا مسئلہ عہدیداروں کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ آر ٹی سی کے عہدیداروں کی اطلاع کے مطابق محکمہ آر ٹی سی کا صدر دفتر حیدرآباد میں ہی قائم رہے گا۔ ریاست کی تقسیم کے اعلان کے 25دن بعد بھی اس محکمہ کی تقسیم سے متعلق ابھی کوئی کارروائی شروع نہیں کی گئی ۔ اعلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ آر ٹی سی کی اعلی مشنری کو ایک ساتھ دوسرے مقام پر منتقل کرنا کافی مشکل ہے۔سینئر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ریاست کی تقسیم کے اعلان کے بعد بھی مختصرمدت تک کے لئے موجودہ حالات میں ہی چلانے پر غور کیاجارہا ہے ۔ محکمہ کو2حصوں میں تقسیم کرنے سے ادارہ کا بہت بڑ انقصان ہے ۔ سیماآندھرا علاقہ کا آرٹی سی خسارہ کا شکار ہے ۔ جب کہ تلنگانہ علاقہ فائدے میں ہے۔ خصوصی طور پر حیدرآباد اور کریم نگر فائدہ میں ہے۔ فی الوقت سیماآندھرا میں12ہزار سرویس جب کہ تلنگانہ میں9ہزار5سو سرویسس چلائی جارہی ہیں ۔ اسی طرح اس محکمہ میں ملازمین کی مختلف یونین ہیں۔ ایس میں اس میں تبدیلیاں لانا کافی دشوار ہے ۔ کارپوریشن بس اضلاع کے علاوہ دیہی سطح بھی آرڈینری سرویس چلائی جاتی ہیں۔ اس محکمہ میں بنیادی سطح سے تبدیلی لانا کافی مشکل ہے ۔ فی الوقت محکمہ آر ٹی سی کو 5ہزار کروڑکا خسارہ ہے جس کو دونوں علاقوں میں اضلاع واری سطح پر تقسیم کیا جائے گا۔ علاقہ تلنگانہ میں فی الوقت90ڈپوز ہیں۔ نئی ریاست کے قیام کے بعد ڈپوز کی تعداد میں اضافہ کئے جانے کا امکان جو123تک ہوسکتی ہے ۔ ریاست کی تقسیم سے دونوں علاقوں کی آر ٹی سی کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے ۔ نئی ریاست میں اس کا مستقبل نئی حکومت پر منحصر ہوگا ۔ ابھی تک تلنگانہ آر ٹی سی کے نام کا کوئی اعلان نہیں ہوا ہے ۔ جب کہ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ٹی ایس آر ٹی سی) کے نام پر غور کیاجارہا ہے ۔

AP State bifurcation to spell more trouble for APSRTC

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں