شام میں آپس میں لڑائی بند کر دی جائے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

شام میں آپس میں لڑائی بند کر دی جائے

دبئی۔
(رائٹر)
القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام میں حکومت کے خلاف سرگرم اسلام پسند باغیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آپس میں لڑائی بند کردیں۔ جمعہ کی شب انٹرنیٹ پر جاری کئے جانے والے ایک آڈیو پیغام میں الظواہری نے شام میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے اہم باغی رہنما کی فروری میں خودکش حملے میں ہلاکت کو "بغاوت" کا نتیجہ قراردیا۔ خیال رہے کہ ابو خالد السوری نامی کمانڈر شامی باغیوں کی اسلام پسند تنظیم احرار الشام کے شریک بانی تھے جو اسلام پسند باغی تنظیموں کے اتحاد’اسلامک فرنٹ، کا حصہ ہے۔ اپنے آڈیو پیغام میں القاعدہ کے سربراہ نے کمانڈر ابو خالد کے قاتلوں کے ساتھ "آزادانہ شرعی انصاف" کرنے کا طالبہ کیا۔ القاعدہ سے منسلک شامی باغیوں کی تنظیم النصرہ فرنٹ کمانڈر ابو خالد کے قتل کا الزام ایک اور شدت پسند باغی تنظیم آئی ایس آئی ایل پر عائد کیا ہے۔ خیال رہے کہ آئی ایس آئی ایل اور شامی باغیوں کے دیگر گروہوں بشمول النصرہ فرنٹ اوراسلامک فرنٹ کے مابین گذشتہ کئی مہینوں سے جھڑپیں جاری ہیں جس کے باعث باغیوں کی حکومت کے خلاف پیش قدمی تقریباً رک گئی ہے۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں