سونیا مودی اور راہول ایشیا کے پانچ سرکردہ بااثر افراد میں شامل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2014-04-07

سونیا مودی اور راہول ایشیا کے پانچ سرکردہ بااثر افراد میں شامل

لندن
(پی ٹی آئی)
کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی بی جے پی کی وزارت عظمی نریندر مودی اور کانگریسی قائد کو ایشیا کے 100بااثر افراد کی فہرست میں سب سے پہلے صدر چین زی جن پنگ، کانگریس کی صدر سونیا گاندھی، بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی، کانگریس کے قائد راہول گاندھی کو بھی پانچ سرکردہ شخصیتوں کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔ ژی جن پنگ چین کی حکمراں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ بھی ہیں وہ ایشین ایوارڈ لمٹیڈ 2014ء کی جانب سے 2014 میں شائع کردہ سو انتہائی با اثر ایشیائی افراد کی فہرست میں اولین مقام رکھتے ہیں۔ تاجر پال ساگو نے ایشیا کی بہترین شخصیتوں کے اعزاز میں ایشین ایوارڈ قائم کیا ہے۔ فہرست میں مودی کا جس کے بعد کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی اور وزیراعظم منموہن سنگھ کے علاوہ تیسرا مقام وزیراعظم چین لی کی کیانگ کو دیا گیا ہے۔ دیگر 10سرکردہ شخصیتوں میں ہانگ کانگ کے تاجر سرلی کاشند (7واں) مقام، اقوام متحدہ کے بان کیمون (8واں) مقام، وزیراعظم جاپان (9واں) مقام اور جنوبی کوریا کے پارک گین ہائی(10واں مقام ) شامل ہیں۔ مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم (11واں) مقام دیا گیا ہے جبکہ صدرجمہوریہ مکرجی کو (19واں) مقام حاصل ہوا ہے۔ پاکستان کے سابق فوجی سربراہ اشفاق کیانی فہرست میں(28ویں) مقام پر ہیں۔ علاوہ ازیں فہرست میں شامل دیگر افراد میں ہندوستانی تاجر مکیش امبانی(21واں) مقام اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ (22واں) مقام بھی شامل ہیں۔ صدر سری لنکا مہندرا راجا پکشے کو فہرست میں(34)واں) مقام دیاگیا ہے جبکہ ہندوستان کے سرکردہ تاجر لکشمی متل کو (36واں) مقام دیا گیا ہے جن کے اثاثوں کی مالیت 17.5 بلین ڈالرس ہے۔

Sonia, Modi, Rahul among top five influential Asians

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں